غزہ کی پٹی کے النصر میڈیکل کمپلیکس میں مبینہ اجتماعی قبروں کی حقیقت کیا ہے؟

  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 77 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 34%
  • Publisher: 59%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

فلسطینی سول ڈیفینس کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ناصر میڈیکل کمپلیکس کے احاطے سے تین اجتماعی قبریں دریافت ہوئیں جہاں سے تقریبا 280 سے زیادہ لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان افراد کی موت کیسے ہوئی اور ان کو کب دفنایا گیا تھا۔

عربی سوشل میڈیا پر چند دن قبل صارفین کی جانب سے ایسی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئیں جن میں دعوی کیا گیا کہ غزہ کی پٹی میں خان یونس شہر کے النصر میڈیکل کمپلیکس کے احاطے سے مبینہ طور پر اجتماعی قبریں دریافت ہوئیں اور ان سے ایسی لاشیں بھی برآمد ہوئیں جن کے سر یا دیگر جسمانی اعضا کٹے ہوئے تھے۔

ادھر حماس کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ یہ لاشیں ایسے افراد کی ہیں جن کو اسرائیلی فوج نے قتل کیا تاہم حماس کی جانب سے اس دعوے کے ثبوت فراہم نہیں کیے گئے۔ انھوں نے کہا کہ ’بین الاقوامی قوانین کے تحت ہسپتالوں کو خصوصی تحفظ حاصل ہے۔ عام شہریوں، قیدیوں اور دیگر افراد، جو کسی لڑائی میں حصہ نہیں لے رہے، کو جان بوجھ کر قتل کرنا جنگی جرم ہے۔‘

انھوں نے بتایا کہ جب اسرائیلی فوج نے ہسپتال پر چھاپہ مارا تو انھوں نے ان قبروں کو اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش میں کھودا اور پھر نکلنے والی لاشوں کو دوبارہ دفنا دیا جبکہ ایسے افراد کی لاشیں بھی شامل تھیں جو اس چھاپے کے دوران ہلاک ہوئے۔ ہم نے سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز اور تصاویر برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں فارنزک ماہر ڈاکٹر حسنین کو دکھائیں جنھوں نے بتایا کہ لاشوں کو دیکھ کر یہ کہا جا سکتا ہے کہ انھیں مختلف اوقات میں دفنایا گیا۔ایک عینی شاہد نے بی بی سی کو بتایا کہ ’میں نے زمین میں دفن کھوپڑیاں، کٹے ہوئے ہاتھ اور ٹانگیں، گلی سڑی لاشیں دیکھیں۔ اجتماعی قبر سے آنے والی بدبو بہت بری تھی۔‘

ڈاکٹر حسنین نے اس تصویر میں نظر آنے والی لاش کی کیفیت دیکھتے ہوئے بتایا کہ لاش کی حالت اور خون کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ یہ تصویر ہلاکت کے دن یا زیادہ سے زیادہ ایک دن بعد کی ہے۔ تاہم بی بی سی نے النصر ہسپتال میں موجود ایک عینی شاہد کی جانب سے مہیا کی جانے والی ویڈیو فوٹیج دیکھی ہے جس میں نظر آتا ہے کہ اسرائیلی فوج نے دو افراد کے ہاتھ سر کے اوپر کروا کر باندھ رکھے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق ہسپتال پر چھاپے کے دوران 200 شدت پسندوں کو حراست میں لیا گیا جبکہ ایمونیشن اور اسرائیلی یرغمالیوں کے لیے مختص غیر استعمال شدہ ادویات بھی برآمد کی گئیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

انسانی حقوق کونسل میں اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت کیخلاف پاکستانی قرارداد منظورقرارداد میں غزہ میں ’فوری جنگ بندی‘ اور ’ہنگامی بنیادوں پر انسانی امداد‘ کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے، قرارداد کے حق میں 28 ممالک نے ووٹ دیا
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

غزہ میں غذا کی تلاش میں جان سے ڈرتے ہوئے لوگغزہ میں غذا کی تلاش میں جان سے ڈرتے ہوئے لوگوں کو مواجہ کرنا پڑتا ہے۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

امریکا اور سعودی عرب نے غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت تشویشناک قرار دیدیایقین دلاتے ہیں کہ عالمی برادری کی غزہ میں انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کے احتساب کیلئے طریقہ کاربنانے میں ناکامی مزید خلاف ورزیوں کا سبب بنے گی: سعودی عرب
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکا امکاناسرائیلی قیادت پر غزہ میں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں کا الزام ہے
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

کیا دیسی مرغی کا انڈہ واقعی فارمی مرغی کے انڈے سے زیادہ غذائیت کا حامل ہوتا ہے؟غذائی ماہرین کے مطابق انڈوں کی رنگت میں فرق مُرغی کے رہن سہن کی وجہ سے ہوتا ہے ان کی غذائیت میں فرق نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کا ریفرنسپرویز الٰہی ودیگر کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کا ریفرنس درج کیا گیا ہے۔
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »