عمران خان سے نواز شریف تک: پاکستانی سیاست میں ’لاڈلے‘ کی اصطلاح کیوں مشہور ہوئی؟

  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 95 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 41%
  • Publisher: 59%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

پاکستان کی سیاست میں ’لاڈلے‘ کی اصطلاح اُس جماعت یا سیاسی لیڈر کے لیے استعمال کی جاتی ہے جسے، سیاسی جماعتوں کی رائے میں، اسٹیبلشمنٹ کا آشیر باد حاصل ہوتا۔ مگر سیاسی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ سنہ 1950 سے ہی پاکستانی سیاست میں کوئی نہ کوئی ’لاڈلہ‘ رہا ہے۔

’سیاست ممکنات کا کھیل ہے‘ اور ’سیاست میں کچھ دائمی نہیں ہوتا۔‘ یہ مثل پاکستان کی سیاسی تاریخ پر پوری اترتی ہیں۔ پاکستان کی 76 سالہ تاریخ میں کئی ادوار آئے اور گزر گئے مگر ان تمام میں کچھ چیزیں مشترک دکھائی دیتی ہیں۔

اگرچہ دنیا کے دیگر ممالک میں سیاسی رہنما اپنی طرز حکمرانی سے عوام کے ’لاڈلے‘ ہوتے ہیں لیکن سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان میں یہ اختیار اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہے۔ نواز شریف اس وقت تک عدالت میں بیٹھے رہتے جب تک اس دن کی سماعت مکمل نہیں ہو جاتی تھی۔ عدالتی سماعت کے بعد نواز شریف میڈیا سے گفتگو کرتے اور اسٹیبلشمنٹ اور اعلیٰ عدلیہ پر کُھل کر تنقید کرکے اپنے دل کی بھڑاس نکالتے۔

یہاں بھی ججز اپنے چیمبرز میں اس انتظار میں تھے کہ نواز شریف کے پہنچنے پر عدالتی کارروائی شروع کی جائے۔ کمرۂ عدالت جانے کے لیے کوئی لفٹ مخصوص نہیں کی گئی اور وہ عدالت اسی دروازے سے داخل ہوتے جہاں سے عام سائلین چیف جسٹس کی عدالت میں داخل ہوتے ہیں۔ عمران خان کے وکلا بھی مختلف عدالتوں میں یہ شکایت کرتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ جیل میں انھیں سابق وزیر اعظم کے سٹیٹس کی سہولتیں فراہم نہیں کی جا رہیں۔لیکن اگر ماضی قریب کی سیاسی تاریخ پر نظر دوڑائیں تو عمران خان کے لیے صورتحال پہلے ایسی نہیں تھی۔

آج عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور عدالت سے جیل سیل تنگ ہونے کی شکایت اور ورزش کے لیے سائیکل مانگے کی درخواست کر چکے ہیں۔صحافی اور تجزیہ نگار نصرت جاوید کا کہنا ہے کہ ’لاڈلے‘ ہر دور میں بدلتے رہے ہیں اور جو اس وقت کا ’لاڈلہ‘ ہو اس کے لیے پریشانی کی کوئی بات نہیں چاہے اس نے جتنا بھی بڑا ظلم سرزد کیا ہو۔

نصرت جاوید کا کہنا تھا کہ جب عمران خان ’لاڈلے‘ تھے تو ان کو بھی عدالت سے ایسے ریلیف ملتے رہے ہیں جن کی انھوں استدعا بھی نہیں کی تھی۔ ’ملک کا عدالتی نظام مولوی تمیز الدین کیس، جس میں نظریہ ضرورت ایجاد کیا گیا، سے ہی جس تباہی کی ڈگر پر چل نکلا تھا آج بھی اسی ڈگر پر چل رہا ہے۔‘ العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کس قانون کے تحت معطل کی گئی اور کیا پنجاب کی نگران حکومت کے پاس یہ اختیار تھا؟Getty Images

انھوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کو معطل کر چکی تھی جبکہ العزیزیہ سٹیل ملز کے مقدمے میں نواز شریف کو سزا سنانے والے جج مرحوم ارشد ملک کا بیان بھی سب کے سامنے ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ان پر کس طرح نواز شریف کو سزا دلوانے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

نواز شریف کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں 26 اکتوبر تک توسیع ،حکم نامہ جاریاسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کو گرفتار نہ کرنے کےحکم میں 26 اکتوبر تک توسیع کردی اور درخواستیں سے متعلق دلائل طلب کرلئے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

نواز شریف کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں 26 اکتوبر تک توسیع ،حکم نامہ جاریاسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کو گرفتار نہ کرنے کےحکم میں 26 اکتوبر تک توسیع کردی اور درخواستیں سے متعلق دلائل طلب کرلئے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

نواز شریف کی حفاظتی ضمانت میں مزید توسیعاسلام آباد: عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حفاظتی ضمانت میں 26 اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

معاشی مسائل نواز شریف حل کر سکتا ہے یا عمران خان؟ پاکستانی عوام نے تازہ سروے ...لاہور(مانیٹر نگ ڈیسک) 50 فیصد پاکستانیوں نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کو ملکی مستقبل کے لیے بہتر قرار دے دیا۔عوامی آراءجاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کر دیا ہے۔گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 30 فیصد پاکستانیوں نے ملکی معاشی بحران کے حل کے لیے نواز شریف سے امید باندھ لی جبکہ 22 فیصد نے پی ٹی آئی چیئرمین...
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

مشہور ہالی وڈ اداکار جیسن کا فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اہم اقدامہالی وڈ کی ایکشن فلموں کے مشہور ہیرو جیسن اسٹیتھم نے فلسطینی عوام سے یکجہتی کے لیے اپنی گاڑی پر فلسطینی پرچم لگادیا جس کی ویڈیو وائرل ہوئی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

مشہور ہالی وڈ اداکار جیسن کا فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اہم اقدامہالی وڈ کی ایکشن فلموں کے مشہور ہیرو جیسن اسٹیتھم نے فلسطینی عوام سے یکجہتی کے لیے اپنی گاڑی پر فلسطینی پرچم لگادیا جس کی ویڈیو وائرل ہوئی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »