عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیس کے ملزم احسن نذیر کی ضمانت منظور

  • 📰 jang_akhbar
  • ⏱ Reading Time:
  • 25 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 13%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

گوجرانوالہ کی اے ٹی سی نے عمران خان قاتلانہ حملہ کیس کی سماعت کی۔ DailyJang

عدالت نے ملزمان احسن نذیر اور وقاص کی درخواستِ ضمانت پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے مقدمے میں گرفتار ملزم وقاص کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی۔

واضح رہے کہ ضمانت حاصل کرنے والا ملزم احسن نذیر ن لیگ کے ضلعی سیکریٹری اطلاعات مدثر نذیر کا بھائی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے کیس میں مسلم لیگ ن کے گوجرانوالہ کے سیکریٹری اطلاعات مدثر نذیر کو گرفتار کر لیا۔ احسن نذیر کو جے آئی ٹی نے اس لیے گرفتار کیا تھا کہ عمران خان پر حملے کے روز احسن نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھی۔

پولیس کے مطابق مذکورہ پوسٹ کو بعد میں ڈیلیٹ کر دیا گیا تھا، جس میں احسن نے لکھا تھا کہ آج کچھ بڑا ہونے والا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 7. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات