عمران کا نیا یوٹرن، بیان سوشل میڈیا سے ہٹانا پڑ گیا

  • 📰 jang_akhbar
  • ⏱ Reading Time:
  • 24 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 13%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو اپنا ایک اور بیان واپس لینا پڑ گیا، یو ٹرن لیتے ہوئے بیان سوشل میڈیا سے ہٹانا پڑ گیا۔ DailyJang

عمران خان نے سوشل میڈیا پر الزام لگایا کہ کراچی سے ان کے ایم پی اے ملک شہزاد اعوان پر پارٹی چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔

عمران خان کے مطابق انکار پر ملک شہزاد اعوان کے ٹرک جلا کر تباہ کردیے گئے، اپنے ثبوت کے طور پر عمران خان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی ڈال دی۔ اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے عمران خان کو جھوٹا قرار دے دیا اور کہا کہ ویڈیو ایک سال پرانی ہے اور یہ نوشہرہ آئل ڈپو میں آگ لگنے کی ہے، پرانی تصویریں بھی لگائیں۔

صارفین کی تنقید پر عمران خان نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا، یہی ٹوئٹ اور الزام پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے بھی لگایا گیا جو کچھ دیر بعد وہاں سے بھی ڈیلیٹ کردیا گیا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 7. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات