علاقائی تعلقات کا نیا بندوبست

  • 📰 roznamadunya
  • ⏱ Reading Time:
  • 61 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 28%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

''تیسری عالمی جنگ‘‘ جاری ہے ۔ اب تک اس میں نصف ملین سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔ صدی کی خوفناک ترین جنگ ایک نادیدہ‘ شکلیں بدلنے اور ہر جگہ پہنچ جانے والے دشمن‘ کورونا وائرس کے خلاف لڑی جارہی ہے۔ پڑھیئے عندلیب عباس کا کالم: DunyaUpdates dunyaColumns

''تیسری عالمی جنگ‘‘ جاری ہے ۔ اب تک اس میں نصف ملین سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔ صدی کی خوفناک ترین جنگ ایک نادیدہ‘ شکلیں بدلنے اور ہر جگہ پہنچ جانے والے دشمن‘ کورونا وائرس کے خلاف لڑی جارہی ہے ۔ سرحدیں اسے روک نہیں سکتیں‘ ضوابط کو یہ خاطر میں نہیں لاتا‘ پرائیویسی کو یہ پامال کرتے ہوئے جسم پر حملہ آور ہوتا اور ذہن کو مفلوج کردیتا ہے ۔ اس کے سامنے تمام اقوام کی فوجیں بے بس دکھائی دیتی ہیں ۔ ذرا تصور کریں‘ کینیڈ اسے لے کر آسٹریلیا اور پاکستان تک‘ وائرس کے خلاف افواج کو میدان میں...

1۔ مشرق ِوسطیٰ میں نیا بندوبست: مشرق ِوسطیٰ کی روایتی دھڑے بندی میں ایک طرف دوبڑی طاقتیں ‘ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ہیں جن کا فطری جھکائو امریکی مفادات کی طرف ہے۔ دوسری طرف قطر او ر ایران ہیں ۔ بہت سے عالمی امور پر مشرق ِوسطیٰ دھڑے بندی کی اس لکیر سے بٹا ہوا ہے ۔ علاقائی بالادستی قائم کرنے کی کوشش میں انہیں روس کی پشت پناہی حاصل ہے ۔ سعودی عرب خود کوخطے میں لیڈر سمجھتا ہے ۔ ایران اسے چیلنج کرتا ہے ۔اس دھڑے بندی نے مسلمانوں کے مفادات کو نقصان پہنچایا ہے ۔ اس تقسیم کی وجہ سے عالمی امور پر...

پاکستان کے پاس ان دونوں خطوں کے علاوہ عالمی امور میں کردارادا کرنے کا موقع ہے ۔ کسی لابی کے ساتھ جڑے رہنے اور صرف اس کی حمایت حاصل کرنے کا تصور آنے والے دنوں کو دیکھتے ہوئے حماقت ہوگا۔ لچکدار تعلقات کے ساتھ پاکستان کو خود کو ایسے مقام پر رکھنے کی ضرورت ہے جس کے پاس تمام متعلقہ فریقوں کو پیش کرنے کیلئے کچھ نہ کچھ موجود ہو۔ اس مقصد کیلئے پاکستان کو دستیاب امکانات سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے :

2۔ صحت کی سفارت کاری: وزیر اعظم نے پہلے ہی بھارت کو کورونا بحران سے نمٹنے میں مدد کی پیش کش کی ہے ۔ وہ جنوبی ایشیا کے مشترکہ اجلاس میں صحت کے بحران کے موقع پر علاقائی سپورٹ سسٹم قائم کرنے کی تجویز پیش کرسکتے ہیں ۔ اس فورم پر بہترین طریق کار کا تبادلہ ‘ لاجسٹک سپورٹ اور مدد کی پیش کش کی جاسکتی ہے ۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 14. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔