عزیر بلوچ جے آئی ٹی پر ملکی ادارے جلد سیریس ایکشن لیں گے:وفاقی وزیرعلی زیدی

  • 📰 Nawaiwaqt_
  • ⏱ Reading Time:
  • 56 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 26%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

عزیر بلوچ جے آئی ٹی پر ملکی ادارے جلد سیریس ایکشن لیں گے:وفاقی وزیرعلی زیدی Islamabad AliHZaidiPTI National Institutions Take Stern Action UzairBaloch JIT Report MediaCellPPP MoIB_Official pid_gov

کراچی:وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ بہت جلد ملکی ادارے عزیر بلوچ جے آئی ٹی رپورٹ پر سیریس ایکشن لیں گے۔

نجی نیوز میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے آج اس معاملے پر سارے سوالات کے جواب دیئے اور کہا یہ عدالت میں جائیں، ہم جواب دیں گے جبکہ رینجرز کے سابق سیکٹر انچارج نے بھی آج انکشافات کر دیئے ہیں۔ اب ساری چیزیں کھل جائیں گی۔ سپریم کورٹ سوموٹو ایکشن لے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے پاس عزیر بلوچ جے آئی ٹی تھی۔ سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا کہ اسے جاری کیا جائے۔ تاہم مجھے یہ جے آئی ٹی ساڑھے تین سال پہلے ملی تھی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ جب ہم وزیر نہیں تھے تو بہت سارے خط آتے تھے۔ میرے گھر میں کوئی لفافہ چھوڑ کر گیا تھا، اسے کھولا تو رونگٹے کھڑے ہوگئے۔ مسئلہ یہ نہیں رپورٹ کیسے ملی، اصل بات یہ کہ اس میں لکھا کیا ہے۔ اس جے آئی ٹی پر بڑے بڑے لوگوں کے دستخط بھی...

سندھ کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ لفافے پر بڑی باتیں کر رہی ہے۔ لفافے کی بنیاد پر ہی تو پوری پارٹی ان کو مل گئی تھی، ہمیں کیا پتا کس نے وصیت لکھی؟ وفاقی وزیر نے بتایا کہ عزیر بلوچ جے آئی ٹی رپورٹ پر وزیراعظم کی سطح پر میٹنگ ہو رہی ہیں۔ وفاق پلان بنا رہا ہے۔ بہت جلد اس پر سخت ایکشن نظر آئے گا۔ وقت آنے پر وزیر داخلہ بھی اس معاملے پر بولیں گے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 6. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

عزیر بلوچ جے آئی ٹی پر جلد ملکی ادارے سیریس ایکشن لیں گے: وفاقی وزیرعلی زیدیکراچی: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ بہت جلد ملکی ادارے عزیر بلوچ جے آئی ٹی رپورٹ پر سیریس ایکشن لیں گے۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

عزیر بلوچ جے آئی ٹی پر جلد ملکی ادارے سیریس ایکشن لیں گے: وفاقی وزیرعلی زیدیکراچی: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ بہت جلد ملکی ادارے عزیر بلوچ جے آئی ٹی رپورٹ پر سیریس ایکشن لیں گے۔
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی ، علی زیدی ایک اور اہم ثبوت سامنے لے آئےکراچی : وفاقی وزیر علی زیدی نے پیپلز پارٹی رہنما نبیل گبول کا 4 سال پرانا انٹرویو شیئر کردیا اور کہا تھوڑی سی تحقیق کریں تو بہت سے شواہد مل جائیں گے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

PPP کا عزیر بلوچ، نثار مورائی کو نہ جاننے کا مؤقف کمزور ہے، فواد چوہدریوفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا عزیر بلوچ اور نثار مورائی کو نہ جاننے کا مؤقف بہت کمزور ہے۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

عزیر بلوچ نے آصف زرداری کیلئے 14 شوگر ملوں پر قبضے کئے: مراد سعیدعزیر بلوچ نے آصف زرداری کیلئے 14 شوگر ملوں پر قبضے کئے: مراد سعید Islamabad MuradSaeedPTI UzairBaloch Illegally Occupied Sugar Mills AAliZardari Order PTIofficial MediaCellPPP NAofPakistan pid_gov
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

عزیر بلوچ کو فریال تالپور نے پاکستان سے نکلوایا، فہمیدہ مرزاعزیر بلوچ کو فریال تالپور نے پاکستان سے نکلوایا، فہمیدہ مرزا ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »