عالمی برادری بھارت کے سفاکانہ اقدام کا فوری نوٹس لے: وفاقی کابینہ

  • 📰 Nawaiwaqt_
  • ⏱ Reading Time:
  • 46 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

عالمی برادری بھارت کے سفاکانہ اقدام کا فوری نوٹس لے: وفاقی کابینہ Islamabad PMImranKhan PTIofficial ReutersIndia PMOIndia ImranKhanPTI MoIB_Official Kashmir KashmirWantsFreedom pid_gov Pakistan

عالمی برداری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام کا قتل عام رکوانے کے لیے مبصرین وادی میں بھیجے اور بھارت کے سفاکانہ اقدام کا فوری نوٹس لے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں نریندر مودی ایشیا کو ہٹلر قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ کشمیر پاکستان کا دفاعی ہے۔ پاکستان نے مقبوضہ وادی میں مظلوم کشمیریوں کا قتل عام رکوانے کے لیے عالمی مبصرین بھیجنے کی اپیل بھی...

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ کابینہ نے اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کیا کہ نریندر مودی مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام کی نسل کشی کی منصوبہ بندی کر چکا ہے۔ عالمی برداری بھارت کے سفاکانہ اقدام کا فوری نوٹس لے۔ اجلاس میں نیب سے خوفزدہ کاروباری افراد کو تحفظ دینے پر غور کیا گیا جبکہ پاک ترک سٹریٹجک اقتصادی فریم ورک اور کرسچن میرج اور طلاق بل 2019ء کی منظوری دی گئی۔

کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم سٹیزن پورٹل اور وزیراعظم شکایت سیل ایک دوسرے سے معلومات شیئر کرینگے جبکہ کابینہ کو گیس اور بجلی کے ای میٹرز لگانے سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔کابینہ نے کم قیمت مکانات منصوبے کیلئے 5 ارب روپے قرضہ فراہمی کی منظوری دی جبکہ وزیراعظم نے بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے ون ونڈو آپریشن کی بھی ہدایت کی۔

ایک سوال کے جواب میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ دفاعی پالیسیوں میں تسلسل کے لیے کیا گیا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 6. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پاکستان کا مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ عالمی عدالت میں لے جانے کا فیصلہوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ عالمی عدالت میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

پاکستان کا مقبوضہ کشمیر کا معاملہ عالمی عدالت انصاف لے جانے کا فیصلہ - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

پاکستان کا مقبوضہ کشمیر کا معاملہ عالمی عدالت انصاف لے جانے کا فیصلہ - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

پاکستان کا مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف لے جانے کا فیصلہاسلام آباد: (دنیا نیوز) ذرائع کے مطابق پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف میں لا جانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

پاکستان کا کشمیر کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف جانے کا فیصلہ - ایکسپریس اردووزیراعظم نے بھارتی مظالم کے خلاف کیس کی تیاری کے لئے وکیل کی منظوری دے دی ہے
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

پاکستان کا مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف لے جانے کا فیصلہپاکستان کا مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف لے جانے کا فیصلہ SMQureshiPTI ForeignOfficePk ImranKhanPTI pid_gov InternationalCourtofJustice KashmirIssue KashmirBanyGaPakistan
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »