عادل نے میری نازیبا ویڈیوز 50، 50 لاکھ میں فروخت کیں، راکھی ساونت

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 38 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 19%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

عادل کے ذہنی تشدد کی وجہ سے میرا حمل ضائع ہوا، بھارتی اداکارہ

بھارت کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے سابقہ شوہر عادل خان پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے میری نازیبا ویڈیوز لاکھوں روپے میں فروخت کیں۔

میڈیا سے گفتگو میں راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ عادل خان نے مجھ پر شادی کے ایک مہینے بعد ہی تشدد شروع کردیا تھا۔ ہنی مون کے دوران عادل نے میری نازیبا ویڈیوز بنائیں اور 50، 50 لاکھ روپے میں فروخت کیں۔ راکھی ساونت نے کہا کہ عادل خان درانی دبئی میں میرے ہی گھر میں نہ صرف دوسری لڑکیوں بلکہ لڑکوں کے ساتھ بھی جنسی تعلقات قائم کرتا تھا۔ عادل نے مجھے دھمکی دی تھی کہ اگر تم نے کچھ بولا تو میں میڈیا میں تمہیں بدنام کردوں گا۔

راکھی ساونت نے کہا کہ میں جہاں جاتی ہوں وہاں اسکینڈل بن جاتے ہیں اور عادل نے میری اسی چیز کا فائدہ اٹھایا۔ عادل نے مجھے ذہنی طور پر اتنا ٹارچر کیا جس کی وجہ سے میرا حمل ضائع ہوا۔ راکھی ساونت نے کہا کہ عادل نے مجھے کبھی شاپنگ نہیں کرائی نہ ہی مجھ پر کبھی ایک روپیہ خرچ کیا۔ اس نے بالی وڈ میں آنے کیلئے میرا استعمال کیا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات