طالبان رہنما کی ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات، افغان امن عمل پر گفتگو

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 60 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 27%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

طالبان رہنما کی ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات، افغان امن عمل پر گفتگو ARYNewsUrdu

تہران: قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ عبدالغنی برادر نے ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف سے ملاقات کی اس دوران افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کے وفد عبدالغنی برادر کی سربراہی میں ایران کے دورے پر ہے جہاں وفد ایرانی عہدیداروں سے ملاقاتیں کررہا ہے جس کا مقصد افغانستان میں قیام امن کے لیے راہیں ہموار کرنا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے بتایا کہ عبدالغنی برادر نے ایرانی وزیرخارجہ سے افغانستان کی صورت حال اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا، افغان وفدعبدالغنی برادر کی سربراہی میں ایران کا دورہ کررہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان وفد کے دورہ ایران سے اہم پیشرفت ممکن ہے، جبکہ اس دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کے دوبارہ عندیے پر بھی گفتگو ہوئی، البتہ فریقین کے درمیان تاحال اختلافات پائے جاتے ہیں۔خیال رہے کہ افغانستان میں امن واستحکام کی خاطر امریکی صدر نے طالبان سے ایک مرتبہ پھر مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ 24 نومبر کو غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دوبارہ مذاکرات کا ارادہ طالبان کی قید سے امریکی اور آسٹریلوی پروفیسرز کی رہائی کے...

یاد رہے گزشتہ ہفتے افغان طالبان نے اپنے تین رہنماؤں کی رہائی کے بدلے مغوی آسٹریلوی اور امریکی شہری رہا کردیے تھے، غیرملکی شہریوں کو اغوا کرکے افغان صوبے زابل میں رکھا گیا تھا، امریکی میڈیا نے بھی رہائی کی تصدیق کی تھی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

وفاقی کابینہ کی آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری کی منظوریتازہ ترین۔۔۔۔۔۔ تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

اقوام متحدہ ، اسرائیلی حکومت کی لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی مذمتاقوام متحدہ ، اسرائیلی حکومت کی لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت UN Condemns Doubling IsraeliAerialViolations Lebanon UN
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

سعودی کابینہ کی ایران کی جوہری سمجھوتے کی خلاف ورزیوں پرمذمتسعودی کابینہ کی ایران کی جوہری سمجھوتے کی خلاف ورزیوں پرمذمت SaudiArabia SaudiCabinet Condemned Iran SaudiEmbassyUSA KingSalman
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی سماعت ایک بجے تک ملتویآرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی سماعت ایک بجے تک ملتوی Pakistan SupremeCourtOfPakistan Suspended Notification COAS ArmyChief QamarJavedBajwa pid_gov MoIB_Official OfficialDGISPR pid_gov MoIB_Official OfficialDGISPR جس طرح کُتوں کو کھیِر ہضم نہیں ھوتی اِسی طرح پاکستان کے چند اِداروں کو آزادی ہضم نہیں ھو رھی ⭐️🇵🇰⭐️
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

اپوزیشن کی اے پی سی اور وزیر اعظم کی کڑی تنقید ۔۔۔
ذریعہ: newsonepk - 🏆 18. / 51 مزید پڑھ »

عدالت کی پرویزمشرف کے وکیل کوکل مزید دلائل دینے کی مہلتلاہور ہائیکورٹ میں پرویز مشرف کی درخواست پرسماعت کے دوران عدالت نے پرویزمشرف کے وکیل کوکل مزید دلائل دینے کی مہلت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس مظاہرعلی اور جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی نے
ذریعہ: newsonepk - 🏆 18. / 51 مزید پڑھ »