صوبے میں 300 یونٹ تک فری بجلی دینےکے منصوبے پرکام کر رہے ہیں: وزیراعلیٰ سندھ

  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 43 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 53%

Cm Sindh خبریں

Murad Ali Shah

بلاول بھٹو نے صوبے کے ہر محلے اور ہر گاؤں میں پینےکا صاف پانی پہنچانے کا حکم دیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکہا ہےکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے 300 یونٹ تک بجلی مفت دینے کے وعدے پر سندھ حکومت کام کر رہی ہے۔

حیدر آباد میں میڈيا سےگفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکہا کہ لیبرکارڈ اور کسان کارڈ کا جلد اجرا کرنے جارہے ہیں، اب وزیراعلیٰ نہیں بلکہ ورکر حکومت کرےگا، اب ورکرز تجاویز دیں گے، وہ اسی کے لیے دورے کر رہے ہيں۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے صوبے کے ہر محلے اور ہر گاؤں میں پینےکا صاف پانی پہنچانے کا حکم دیا ہے۔ سیلاب متاثرین کے لیے سندھ میں 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے فنڈز مل گئے، ایک لاکھ گھر تعمیر ہوچکے ہیں، 6 لاکھ گھر زیر تعمیر ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سب کو سرکاری نوکریاں دینا ممکن نہیں ،کاروبار کے مواقع پیدا کرنا ہوں گے۔ دیگر صوبوں کے موٹرے وے منصوبے سی پیک میں شامل ہوجاتے ہیں، سندھ کے بھی منصوبے سی پیک میں شامل ہونے چاہئیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حیرت ہوتی ہےکہ ڈاکوؤں کے بارے میں میڈیا میں بڑھا چڑھا کر بتایا جاتا ہے، سندھ میں امن و امان کی صورتحال ایسی نہیں ہے کہ فوج کی نگرانی میں کانوائے چل رہا ہو۔

Murad Ali Shah

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 15. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ویڈیو: مریم نواز دوائیں لے کر خود مریضوں کے گھر پہنچ گئیںوزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں فری میڈیسن ڈلیوری پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا مریم نواز دوائیں لے کر خود مریضوں کے گھر پہنچ گئیں۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

سندھ اپیکس کمیٹی اجلاس: بچوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے اسکولوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہسندھ حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے، صدر زرداری کے احکامات پر مکمل عمل کریں گے: وزیراعلیٰ سندھ
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

چاہتا ہوں امبانی خاندان کی شادی جیسی تقاریب پاکستان میں بھی ہوں: گورنر سندھہم اب تک سوا ارب روپے کا راشن غریبوں میں تقسیم کر چکے ہیں: کامران ٹیسوری
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

پختونخوا میں بجلی چوری اور اوور بلنگ کیخلاف کارروائیاں تیز، سینکڑوں چھاپے مارے گئےوفاقی وزیر پاور اویس لغاری نے صوبے میں بجلی چوری کی روک تھام کیلئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو خط لکھا تھا
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

صاحبہ کی والدہ اور مایہ ناز اداکارہ نشو بیگم کو شادی کی پیشکشحال ہی میں نشو بیگم نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ بتارہی ہیں کہ انہیں آج کل لوگ پروپوز کر رہے ہیں
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

جسٹس بابر ستار کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹجسٹس بابر 2005 میں امریکی نوکری چھوڑ کر پاکستان آئے اور تب سے ملک میں کام کر رہے ہیں
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »