صرف 20 منٹ میں کورونا ٹیسٹ کی تشخیص کرنے والی ریپڈ کٹ درآمد کرنے کی منظوری - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 39 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 19%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

کورونا ریپڈ ٹیسٹ کی ابتدائی فیس 2000 روپے تک ہو گی، ناک کی رطوبت سے ٹیسٹ کیا جاسکے گا، سربراہ ڈریپ

ڈریپ نے ریپڈ کورونا ٹیسٹ کٹ کی منظوری دے دی جو صرف 20 منٹ میں کورونا وائرس کی ابتدائی تشخیص کرسکے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈریپ کے سربراہ ڈاکٹر عاصم نے کورونا ٹیسٹ کٹ رجسٹریشن کی تصدیق کردی۔ کورونا ریپڈ ٹیسٹ کٹ غیر ملکی فارما کمپنی نے رجسٹرڈ کرائی ہے، کورونا ریپڈ ٹیسٹ کٹ جرمنی کی تیار کردہ ہے، اسے غیر ملکی دوا ساز کمپنی درآمد کرے گی۔ سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ ریپڈ ٹیسٹ کٹ کورونا کی ابتدائی تشخیص 20 منٹ میں کرلے گی، کورونا ریپڈ ٹیسٹ کی ابتدائی فیس دو ہزار روپے تک ہو گی، ریپڈ ٹیسٹ کٹ ناک کی رطوبت سے کورونا ٹیسٹ کرے گی، تربیت یافتہ ماہرین ریپڈ ٹیسٹ کٹ استعمال کرسکیں گے، ریپڈ رزلٹ کے مریض کی حالت، کلینکل ہسٹری سے موازنہ کرنا ہوگا، یہ کٹ کورونا ڈونر اسکریننگ کے لیے استعمال نہیں ہوگی۔

ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ ریپڈ ٹیسٹ کٹ کی رجسٹریشن بڑی کامیابی ہے، ریپڈ ٹیسٹ کٹ سے کورونا کی جلد تشخیص ممکن ہو گی، کورونا کی جلد تشخیص سے بروقت علاج ممکن ہو سکے گا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

سب پہ سی آر ٹیسٹ کی مختلف اقسام ہیں جو خود اسکے مؤجد کے بقول ایک بےکار ٹیسٹ ہے.

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔