صدر پوتن یوکرین کے چار مزید علاقوں کے روس سے الحاق کا اعلان کریں گے - BBC News اردو

  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 61 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 28%
  • Publisher: 59%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

صدر پوتن یوکرین کے چار مزید علاقوں کے روس سے الحاق کا اعلان کریں گے

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس پر الزام لگایا تھا کہ وہ طاقت کے ذریعے قبضے میں لیے گئے علاقوں کو ضم کرنے کی کوشش کر کے 'اقوام متحدہ کے قانون کی خلاف ورزی' کر رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 'یوکرین کے مقبوضہ علاقوں میں مردوں کو روسی فوج میں شامل ہونے پر مجبور کرنے کی ایک انتہائی مذموم کوشش تھی تاکہ انھیں اپنے ہی وطن کے خلاف لڑنے کے لیے بھیجا جا سکے۔`

یوکرین اور مغربی طاقتوں کا کہنا ہے کہ ریفرنڈم کے نتائج کا فیصلہ روسی حکومت پہلے ہی کر چکی ہے اور انھیں یوکرین کی سرزمین کو غیر قانونی طور پر ہتھیانے کے لیے استعمال کرے گا۔مشرقی علاقوں ڈونسک اور لوہانسک، اور جنوبی علاقوں کھرسن اور زاپوریژیا میں تقریباً 40 لاکھ افراد سے کہا گیا تھا کہ وہ روس کے ساتھ الحاق کے لیے منعقدہ ریفرنڈم میں ووٹ ڈالیں۔

ریفرنڈم میں رائے دینے کے لیے چار دن کا وقت دیا گیا تھا۔ اس دوران دھونس اور دھاندلی کے الزامات بھی سامنے آئے جن میں کہا گیا تھا انتخابی عملہ مسلحہ گارڈ کے ساتھ گھر گھر گیا۔سربیا ان چند ایک یورپی ممالک میں سے ایک ہے جس نے روس پر لگائی گئی پابندیوں کی حمایت نہیں کی ہے مگر اس نے بھی ریفرنڈم کے نتائج کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بین الاقوامی مخالفت کے باوجود روسی وزیر خارجہ سرگئ لارؤف کا کہنا ہے کہ یہ ووٹ ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی 'خواہش کا اظہار' ہیں۔ انھوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اگر یہ چار علاقے روس سے الحاق کرتے ہیں تو انھیں مکمل تحفظ حاصل ہوگا جس میں ایٹمی ہتھیاروں کے ساتھ حفاظت بھی شامل ہے۔ یہ علاقے یوکرین کے 15 فیصد رقبے پر مشتمل ہیں اور ان کے انضمام کے بعد یوکرین جنگ زیادہ خطرناک مرحلے میں داخل ہو سکتی ہے کیونکہ جب یوکرین ان علاقوں کو واگزار کروانے کے لیے حملہ کرے گا تو ماسکو اسے خود مختار مملکت پر حملہ قرار دے گا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

Anschluss of Ukrain,May end up in 3rd world war and Putin making same mistake as Hitler.History repeats itself. Putin engaging Russia in to a dangerous gambling .Either he will see the end of himself or making Russia more divided in future.His dream might turn in to a nightmare!

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کراچی: نا معلوم فرد کی دوہری شہریت کے حامل چینی باشندوں پر فائرنگکراچی: شہرِ قائد میں نامعلوم فرد کی جانب سے دوہری شہریت کے حامل چینی باشندوں کو فائرنگ سے نشانہ بنایا گیا ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے صدر
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

میکسیکو کے جنگل میں ’یہودی طالبان‘ کے مرکز سے بچے بازیاب - BBC News اردومیکسیکو میں انتہا پسند گروہ لیو طہور کی کئی ماہ تک نگرانی کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔ ' یہودی مذہب کے پیرو کار ' لکھیے، اگر صحیح معنوں میں صحافی ہو تو یہودی طالبان 🤔🤔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا وکلا کیلئے رہائشی کالونیاں بنانے کا اعلانلاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے وکلا کے لیے ضلع اور تحصیل کی سطح پر رہائشی کالونیاں بنانے کا اعلان کردیا۔وکلا برادری سے ملاقات کے موقع پر وزیر اعلیٰ
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

کراچی کے 71 فیصد علاقوں کے پانی میں نیگلیریا کی موجودگی کا انکشاف - ایکسپریس اردو71.79 فیصد علاقوں کے پانی میں کلورین کی مقدار بہت کم ہے یا ان میں کلورین موجود ہی نہیں ہے مزید پڑھیے: expressnews Bhutto tu zonda ha na
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

ریفرنڈم: پیوٹن جلد یوکرینی علاقوں کی روس میں شمولیت کا اعلان کرسکتے ہیںماسکو کے زیرانتظام یوکرین کے چارریجن لوگانسک،ڈونیٹسک،خیرسون،زاپوریژیا میں روس میں شامل ہونے کیلئے ریفرنڈم ہوا۔ کرلو بھئ جو بھی کرنا ہے مگر جلد کرلو دنیا کو اس عزاب سے جان چھڑاؤ۔ غریب مر گۓ تمھاری لڑائ کے چکر میں۔
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »