ایکسپریس نیوز کے مطابق پیر کی شام کو ملیر، سپرہائی وے، گڈاپ، ایئرپورٹ، گلشن حدید، سعدی ٹاؤن، بحریہ ٹاؤن، یونیورسٹی روڈ، گلستان جوہر سمیت دیگر علاقوں میں بادل برس پڑے، شہر میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ گرمی کی شدت میں کمی آگئی، ملیر میمن گوٹھ میں ژالہ باری کی بھی اطلاعات ہیں۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے پیر کی شب ہونے والی بارش کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 9 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، جناح ٹرمینل پر 7.
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے پیر کی شام تا رات گرج چمک کے ساتھ بارش کی قبل ازوقت پیش گوئی کردی گئی تھی، محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی سسٹم کا بیشترحصہ جنوبی پنجاب کی جانب منتقل ہوچکا ہے اس وجہ سے مزید تیزبارشوں کا امکان نہیں ہے تاہم لوکل سطح پرسمندر کے نچلی سطح کے بادلوں اورشہرکی فضاؤں پرسسٹم کے اثرات کے نتیجے میں مطلع کہیں کہیں جزوی ابرآلود اور بوندا باندی ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ریکارڈ ہوا،...
کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بارش کے موسم میں شہری برقی آلات کے استعمال میں خصوصی احتیاط کریں، تیز ہوا اور آندھی چلنے کی صورت میں زیر تعمیر عمارات، بل بورڈز، اسٹریٹ لائٹ کے کھمبوں سے مناسب فاصلہ رکھیں۔ ترجمان کے الیکٹرک نے مزید کہا کہ غیر محفوظ اورغیر قانونی ذرائع سے بجلی کا حصول اور کنڈے جان لیوا حادثات کا سبب بنتے ہیں، شہری ٹوٹے ہوئے تاروں، ٹی وی انٹر نیٹ کیبلز ، بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹیز، سے دور رہیں، بارش اور کھڑے پانی میں پانی کی موٹر جیسے برقی آلات کا غیر محفوظ استعمال حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »