سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہوگا: پی ٹی آئی

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 49 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہوگا: پی ٹی آئی AsadUmar FarrukhHabib Pti

لاہور میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ امید ہے عدالت آئین پر عملدر آمد کے لئے ٹھوس اقدامات کرے گی، آئین کے انحراف کا مطلب ہر پاکستانی کے حق پر ڈاکہ ہے، لگ رہا ہے کہ حکومت ایک بار پھر عدالت کے حکم سے عدولی کرے گی، یہ لوگ شہباز شریف کی قربانی کا فیصلہ کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کل پارلیمان میں اعلان بغاوت کیا گیا، پارلیمان میں سپریم کورٹ کے کسی جج سے متعلق بحث نہیں ہوسکتی، کل ایک بار پھر ذاتی حملے کئے گئے، عوام آئینی حقوق کے لئے باہر نکلیں...

جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ واضح نظر آرہا ہے زرداری، فضل الرحمان اور مریم فیصلہ کر چکے ہیں، وہ شہباز شریف کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں، شہبازشریف نے فیصلہ کرنا ہے اکیلے قربان ہوں گے یا سب کو ساتھ لے کر جائیں گے۔پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ آج پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگیں ہوئی ہیں، امپورٹڈ حکومت سپریم کورٹ کے حکم کی عدولی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس بل منظور کروانے کی اکثریت نہیں، ن اور ش کی لڑائی بڑھ چکی ہے، شہبازشریف کو نااہل کروایا جارہا ہے، ن لیگ انتخابات میں شکست کے خوف سے بھاگ گئی ہے، سپریم کورٹ کے حکم پرعمل نہیں ہوا تو یہ کبھی الیکشن نہیں کروائیں گے، عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہوا تو فیصلہ سڑکوں پر ہوگا۔ فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ 90 روز کے اندر انتخابات آئین میں ہیں، پیچھے مڑ کر دیکھیں تو یہ جوتے بغل میں لے کر دم دبا کر بھاگے ہوئے ہیں، ہمارا صرف عوام کے ساتھ رابطہ ہے، یہ عوام کے ساتھ رجوع کرنے سے کیوں خوفزدہ ہیں؟ کبھی آڈیو کا سہارا لیتے ہیں کبھی ویڈیو کا، ان کی تاریخ ہے سپریم کورٹ پر حملہ کرنے کی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سپریم کورٹ کو ضامن یا ثالث بننے کا حق نہیں دے سکتے، وزیراعظم - ایکسپریس اردوسپریم کورٹ کا کام پنچایت نہیں قانون کے مطابق فیصلے کرنا ہے، شہباز شریف
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

عوام کو سڑکوں پر آئے بغیر آزادی نہیں ملنی لہٰذا اب آخری کال ہونی چاہیے: فواد چوہدریبنانا ری پبلک ہونے کی ایک اور مثال، سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کے خلاف چلائی جانے والی مہم ہے: رہنما پی ٹی آئی
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

شاہ محمود کا سپریم کورٹ کو پنچایت کہنے پر ردعملحکومتی وزراء سپریم کورٹ کے روسٹرم پر وعدہ کر کے گئے اور اب حکومت عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرنے سے انکاری ہے۔ تفصیلات جانیے: PTIOfficial SupremeCourt ShahMahmoodQureshi DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

حکومت اور پی ٹی آئی کو عدالتی مہلت کا آج آخری دنحکمراں اتحاد کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پی ٹی آئی سے معاملات طے کرنے پر تیار ہیں مگر کچھ اتحادی پی ٹی آئی سے مذاکرات پر اعتراض کر رہے ہیں۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

اقتدار میں آیا تو فوج میں کرپشن کرنے والوں کو نہیں چھوڑوں گا، عمران خانعمران خان کا کہناتھاکہ میری فوج سمیت کسی سے دشمنی نہیں ‘اگر ہم آگئے تو فوج میں جو کرپشن ہے میں نہیں چھوڑوں گا۔ DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

پرویز الہٰی کے قریبی ساتھی امجد پرویز بٹ مبینہ طور پر لاپتہپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے قریبی ساتھی امجد پرویز بٹ مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئے۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »