سپریم کورٹ، ہائی کورٹ ججز کو بھجوائے گئے دھمکی آمیز خطوط کی تفتیش میں اہم پیش رفت

  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 37 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 53%

Investigation خبریں

Supreme Court

سی ٹی ڈی کو خطوط سے ملنے والے پاؤڈر کی فارنزک رپورٹ موصول ہوگئی ہے ،خط سے ملنے والے پاؤڈر میں آرسینک کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے: ذرائع

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کو خطوط سے ملنے والے پاؤڈر کی فارنزک رپورٹ موصول ہوگئی ہے ،خط سے ملنے والے پاؤڈر میں آرسینک کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق پاؤڈر میں آرسینک کی 70 فیصد سے زائد مقدار بہت زہریلی ہوتی ہے، اس کے سونگھنے سے انسان کے اعصاب پر شدید اثر پڑتا ہے۔

اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے سب ڈویژنل پوسٹ آفس سیٹلائٹ ٹاؤن کے لیٹر باکسز کے قریب کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی حاصل کر لی ہے ، ویڈیو میں موجود مشتبہ افراد کی نادرا کے ذریعے شناخت کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے ویڈیو میں موجود کچھ مشکوک افراد سے تفتیش کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سمیت 8 ججز کو مشکوک خطوط موصول ہوئے تھے جس پر پاؤڈر اوردھمکانے والا نشان پایا گیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو خط موصول ہونے کے بعد اگلے ہی روز لاہور ہائیکورٹ کے بھی 4 ججز کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے تھے۔ سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہونےکے معاملے پر سی ٹی ڈی میں مقدمات درج کرلیے گئے تھے۔

Supreme Court

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 15. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ججز کو دھمکی آمیز خطوط کیس کی تحقیقات میں بڑی پیش رفتسپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو مشکوک دھمکی آمیز خطوط کی ابتدائی تحقیق کے مطابق تمام خطوط ایک ہی جگہ سے بھیجے گئے ہیں۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بھی دھمکی آمیز خط موصولچیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سمیت سپریم کورٹ کے دیگر ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

سپریم کورٹ کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خط بھیجنے پر بھی مقدمہ درجلاہور : سپریم کورٹ کے بعد لاہورہائی کورٹ کے ججز کو دھمکی آمیزخط بھیجنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمے میں دفعہ 7اےٹی اے،507 شامل کی گئی ہیں۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

اسلام آباد ہائی کورٹ کے 8 ججز کو پاؤڈر بھرے دھمکی آمیز خطوط موصولہمیں خط موصول ہوئے ہیں جن میں انتھراکس پاؤڈر کا بتایا گیا ہے، خطوط میں بنیادی طور پر تھریٹ کیا گیا ہے، چیف جسٹس
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

چیف جسٹس پاکستان سمیت سپریم کورٹ کے 5 ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصولسینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ سمیت جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس امین الدین کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

اسلام آباد ہائی کورٹ : چیف جسٹس سمیت 9 ججوں کو پراسرار خطوط موصولاسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سمیت دیگر 8 ججز کو مشکوک اور پراسرار خطوط موصول ہوئے ہیں جس کے بعد اسٹاف میں کھلبلی مچ گئی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »