سپریم کورٹ نے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو ختم کرنے کا ایکٹ کالعدم قرار دینے کے حوالے سے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

  • 📰 Nawaiwaqt_
  • ⏱ Reading Time:
  • 21 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 12%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

سپریم کورٹ نے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو ختم کرنے کا ایکٹ کالعدم قرار دینے کے حوالے سے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا SupremeCourt GovtofPunjabPK PunjabLocalBodiesAct Annulment DetailedDecision

18صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس گلزار احمد نے تحریر کیا ہے۔تحریری فیصلے میں بلدیاتی اداروں کو ختم کرنے سے متعلق پنجاب حکومت کا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کالعدم قرار دیا گیا ۔فیصلے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو فوری طور پر بحال کرتے ہوئے انہیں مدت پوری کرنے دی جائے۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ عوام کو ان کے منتخب نمائندوں سے دور نہیں رکھا جاسکتا ہے، صرف

صوبائی حکومت کی خواہش پر بلدیاتی ادارے تحلیل نہیں ہوسکتے۔تحریری فیصلے کے مطابق آرٹیکل 140 کے تحت قانون بنایا جاسکتا ہے لیکن اداروں کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ کا سیکشن 3 آئین کے آرٹیکل 140 اے کی خلاف ورزی اور غیر آئینی ہے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 25 مارچ کو بلدیاتی اداروں کے کیس کا مختصر فیصلہ سنایا تھا اور اب تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 6. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔