سندھ حکومت کا لاعلاج امراض میں مبتلا سزا یافتہ قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 42 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

نوٹی فکیشن جاری، سندھ پہلا صوبہ ہے جہاں جیل خانہ جات سے متعلق 125 سالہ قدیم قانون کو تبدیل کیا گیا ہے

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبہ سندھ میں اہم تاریخ رقم ہوگئی، لاعلاج اور موذی امراض میں مبتلا سزا یافتہ قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔

اس ضمن میں محکمہ داخلہ سندھ نے 8 سزا یافتہ قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا جس کا باضابطہ حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی، حیدرآباد اور سکھر سینٹرل جیل میں قید سزا یافتہ قیدیوں کو 4 ماہ کے لیے رہائی کا حکم دیا گیا ہے۔ مذکورہ قیدی موذی مرض میں مبتلا تھے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سزا یافتہ قیدیوں کے اہل خانہ دولاکھ روپے کا بانڈ اور شخصی ضمانت جمع کرائیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق موذی امراض میں مبتلا سزا یافتہ قیدیوں کی رہائی میں توسیع بھی کی جاسکے گی۔ حکام کے مطابق سندھ پہلا صوبہ ہے جہاں جیل خانہ جات سے متعلق 125 سالہ قدیم قانون کو تبدیل کیا گیا ہے صوبائی حکومت نے مروجہ قواعد کے تحت جان لیوا امراض میں مبتلا سزا یافتہ قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق جان لیوا مرض میں مبتلا قیدیوں کی رہائی سندھ پریژن اینڈ کریکشن سروسز ایکٹ 2019ء کے تحت عمل میں لائی جارہی ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

Welcome, thank you for contacting me, I will get back to you shortly.

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات