سندھ میں ریستوران، بیکری اور فوڈ اسٹریٹس سے متعلق نیا حکم نامہ جاری - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 31 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 16%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

سندھ میں انٹرسٹی اور بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر عائد پابندی ختم کردی گئی

محکمہ داخلہ سندھ نے ریسٹورنٹس، ہوٹلز، بیکری، فوڈ اسٹریٹس سے متعلق ترمیمی حکم نامہ جاری کردیا جس کے مطابق ریستوران اور فوڈ اسٹریٹس کے ذریعے صرف ہوم ڈیلیوری، ٹیک اوے اور ڈرائیو تھرو سروس فراہم کرنے کی اجازت ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ریسٹورینٹس، فوڈ اسٹریٹس کے لیے ان ڈور، آوٹ ڈور ڈائننگ پر 30 مئی تک پابندی عائد رہے گی جبکہ بیکری اور دودھ کی دکانیں رات 12 بجے تک کھولی جاسکیں گی۔ دریں اثںا ۔ صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ نے پابندی ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ میں 50 فیصد نشستیں خالی رکھی جائیں۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پبلک بسوں اور کوچز میں مسافر وں کو ماسک کا استعمال لازمی اور ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا بس، کوچز اڈوں پر ٹرانسپورٹرز کو کورونا کے متعلق آگاہی مہم چلانی ہوگی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی، کمشنرز اور دیگرحکام کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔