سرکس سے فرار ہاتھی کا سڑکوں پر مٹر گشت، ویڈیو دیکھیں

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 47 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

سرکس میں کرتب دکھانے والے ہاتھی کے دل میں شہر گھومنے کی سمائی تو وہ وہاں سے فرار ہو کر سڑکوں پر مٹر گشت کرنے لگا۔

مزید پڑھیں

سرکس میں لوگوں کو محظوظ کرنے کے لیے کئی خطرناک جانور رکھے جاتے ہیں جو کرتب دکھا کر وہاں آنے والے تماش بین بالخصوص بچوں کو حیران کرتے ہیں لیکن اگر ان میں سے کوئی جانور بھاگ کر سڑک پر آ جائے تو پھر تفریح ختم اور دہشت شروع ہو جاتی ہے۔ ایسا ہی ایک انوکھا واقعہ امریکا کی ریاست مونٹانا میں پیش آیا جہاں سدھائے ہوئے ہاتھی نے سرکس میں کرتب دکھانے کے بجائے خود شہر کی سیر وتفریح کی ٹھانی اور اس کے لیے وہ سرکس سے فرار ہو کر بیچ شہر میں آگیا۔

ہاتھی سرکس سے کیا فرار ہوا سرکس والوں کی تو دوڑیں لگ گئیں جب کہ شہری اپنے درمیان سڑک پر ہاتھی کو گھومتا دیکھ کر حیران ہوتے رہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا کہ ہاتھی ایک مصروف شاہراہ پر چہل قدمی کرتا ہوا گاڑیوں کے قریب سے گزرتا ہے لیکن کسی چیز کو نقصان نہیں پہنچاتا جب کہ اس کا ٹرینر پریشانی کے عالم میں ہاتھ میں چھڑی تھامے اس کے ساتھ ساتھ دوڑ رہا ہے۔لیکن یہ ہاتھی کچھ زیادہ ہی شریف نکلا اور رپورٹ کے مطابق جب شہر کی سیر وتفریح سے دل بھر گیا تو وہ واپس اپنی جگہ یعنی سرکس میں لوٹ آیا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

میٹا نے فیس بک صارفین کے لیے ایک بڑی تبدیلی متعارف کرا دیفیس بک کا نیا ویڈیو پلیئر ٹک ٹاک سے بہت زیادہ ملتا جلتا ہے۔
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

غزہ جنگ کیخلاف امریکیوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر، ٹریفک جامغزہ میں اسرائیلی بمباری کے خلاف ہزاروں امریکی سان فرانسسکو میں سڑکوں پر نکل آئے اور جنگ بندی کا پر زور مطالبہ کیا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

’’نماز سب سے پہلے‘‘ ثانیہ مرزا کے ویڈیو پیغام کا سوشل میڈیا پر چرچابھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ماہ رمضان المبارک میں مسلمانوں کو سب سے پہلے نماز کو ترجیح دینے کے ویڈیو پیغام کو سوشل میڈیا پر پذیرائی مل رہی ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

دوران میچ روہت شرما کس سے ڈر گئے؟ دلچسپ ویڈیو دیکھیںبھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کرنے والے روہت شرما دوران میچ ڈر گئے جس کی وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

حکومت کا مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے بڑا ریلیفاسلام آباد : حکومت کی جانب سے مہنگائی سے پریشان عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا، یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی، آٹا، گھی، دال، چاول پر صارفین کو سبسڈی ملے گی
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت ٹاکرے کا میزبان اسٹیڈیم کتنا تعمیر ہوچکا؟ ویڈیو دیکھیںآئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ رواں سال جون میں ہوگا جس کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا 9 جون کو نیویارک میں شیڈول ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »