سراج الحق کا کہنا تھاکہ آج بھی سینیٹ، وزارتوں میں انگریزوں کا ساتھ دینے والے بیٹھے ہیں. ملک میں مہنگائی معاشی دہشت گردوں کی وجہ سے ہے. حکمرانوں نے شوگر ملز اور جائیدادوں میں اضافہ کی. اگر کسی قوم پرایٹم بم استعمال ہو تو وہ اٹھ سکتی ہے لیکن اخلاق تباہ ہوجائے تو کبھی نہیں اٹھ سکتی۔انہوں نے کہا کہ حیران ہوں پن بجلی کی قیمت 6.94 روپے ہے. نااہل حکومت و انتظامیہ مہنگا کوئلہ، گیس اور آئل درآمد کرکے روز ڈاکہ ڈال رہی ہے.
حکومت کو خبردار کرتے ہیں بجلی کا فیصلہ واپس لے. ظالمانہ فیصلے کو نہیں مانتے، کراچی سے چترال تک بلوں کے خلاف احتجاج جاری ہے. خبردار کرنا چاہتا ہوں، اگر اضافہ واپس نہ لیا تو ہاتھ گریبان تک پہنچ جائیں گے.