سانپوں سے بھرے گھر سے لاش برآمد

  • 📰 SAMAATV
  • ⏱ Reading Time:
  • 54 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 25%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

سانپوں سے بھرے گھر سے ملنے والی لاش کس کی تھی؟ SamaaTV

Posted: Jan 22, 2022 | Last Updated: 3 hours agoامریکی ریاست میری لینڈ کی چارلس کاؤنٹی میں پولیس نے ایک ایسا گھر دریافت کیا ، جہاں خطرناک اور زہریلے سانپ بھرے ہوئے تھے، جب کہ گھر سے ایک لاش بھی برآمد کی گئی ہے۔گھر سے برآمد ہونے والی لاش 49 سالہ شخص کی ہے، جو اس گھر کا مالک تھا۔ پولیس کے مطابق انہیں گھر سے تقریباً 124 سانپ بھی ملے ہیں۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ان سانپوں میں سے بعض کو زہریلے سانپ کے طور پر شناخت کیا گیا۔ جس میں مختلف اقسام کے سانپ بشمول اژدھے، پھنکارنے والے سانپ، کوبرا اور بلیک ممبا شامل ہیں۔یہ صورت حال اس وقت سامنے آئی جب مذکورہ بالا 49 سالہ مردہ شخص کافی دن نظر نہ آیا تو اس کے پڑوسی نے گھر میں جھانکا اور اسے زمین پر پڑے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر صورت حال کا جائزہ لیا۔ پولیس کا کہنا ہے بظاہر کوئی گڑبڑ تو نظر نہیں آئی تاہم اس حوالے سے تفتیش جاری...

پولیس کے مطابق برآمد کیے گئے سانپوں میں 14 فٹ لمبا برمی پائیتھن بھی شامل ہے۔ میری لینڈ قانون کے تحت ایسے خطرناک سانپوں کو گھر میں رکھنے کی اجازت نہیں اور یہ غیرقانونی عمل ہے۔پولیس کے مطابق خطرناک اور زہریلے سانپوں کو نارتھ کیرولینا منتقل کیا جائے گا، جب کہ بے ضرر سانپوں کو ورجینیا منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فی الحال اس نتیجے پر نہیں پہنچے ہیں کہ گھر کے سربراہ کی موت کیسے واقع ہوئی، موت کا حتمی تعین پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آنے پر کیا جائے گا۔ Snakes are now being unloaded in containers from the Maryland home where a man was found dead last night.

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 22. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔