زراعت اور تعمیراتی شعبے پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا، اسحاق ڈار

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 48 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

زراعت اور تعمیراتی شعبے پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا، اسحاق ڈار ARYNewsUrdu

اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے زراعت اور تعمیراتی شعبے پر ٹیکس لگانے کے حوالے سے اپنے بیان کی وضاحت کردی

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ میں نے قومی اسمبلی میں حالیہ وضاحتی بیان دیا ، تاثر ختم کرنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے تحت حکومت زراعت اور تعمیراتی شعبے پر نئے ٹیکس لگائے گی، اس وضاحتی بیان کی غلط تشریح کی جارہی ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اس لیٹر میں جن اقدامات کا تذکرہ ہے یہ وہ ہیں جو 30 جون 2023 تک ملک میں لگائے جا چکےہیں، ان کے علاوہ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا اور یہ بھی وضاحت کی جاتی ہے کہ زرعی آمدن پر نہ کوئی وفاقی ٹیکس لگایا گیا اور نہ ہی لگایا جائے گا۔

گذشتہ روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف معاہدے کی دستاویز قومی اسمبلی میں پیش کیں اور زراعت اور تعمیراتی شعبے پر کوئی ٹیکس نہ لگانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ معاہدے کے 11یا 12ریویو ہوتے ہیں، پوری کوشش کی ہے آئی ایم ایف معاہدے پر 9واں ریویو ہوجائے، معاہدےکی تفصیلات پیش کرنے کاکام شفافیت برقرار رکھنے کیلئے کیا، تمام دستاویز وزارت کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

زراعت اور تعمیراتی شعبے پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا: اسحاق ڈاراسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ زراعت اور تعمیراتی شعبے پر مزید کوئی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، کوشش کر رہے ہیں ایسی پالیسی بنائی جائے جس سے مہنگائی میں کمی ہو۔
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

آئی ایم ایف کی سخت شرائط کی خبر درست نہیں، وزیرخزانہاسحاق ڈار نے قومی اسمبلی اجلاس میں عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف معاہدے کی دستاویزات پیش کردیں۔ تفصیلات: DailyJang IshaqDar
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

زرعی آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جائے گااسحاق ڈارزراعت اور تعمیراتی شعبے پر ٹیکس کے حوالے سے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میں نے زراعت اور تعمیراتی شعبے پر ٹیکس کے معاملے پر قومی
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف معاہدے کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیںاسلام آباد :وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف معاہدے کی دستاویز قومی اسمبلی میں پیش کردیں اور کوئی ٹیکس نہ لگانے کی یقین دہانی کرادی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

رئیل اسٹیٹ زراعت اور کنسٹرکشن پر کوئی ٹیکس نہیں لگے گا: ڈار آئی ایم ایف معاہدے کی دستاویزات اسمبلی میں پیش03:53 PM, 21 Jul, 2023, اہم خبریں, پاکستان, اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران آئی ایم ایف معاہدے کی دستاویزات پیش کردی
ذریعہ: NeoNewsUR - 🏆 20. / 51 مزید پڑھ »

میرے وضاحتی بیان کی غلط تشریح کی جا رہی ہے، اسحاق ڈارزراعت اور تعمیراتی شعبے پر ٹیکس کے معاملے پر قومی اسمبلی میں وضاحتی بیان دیا جس کا مقصد اس تاثر کو ختم کرنا تھا کہ حکومت زراعت اور تعمیراتی شعبہ جات پر نئے ٹیکس لگائے گی۔ DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »