روہنگیا مہاجرین سے متعلق انڈیا کی پناہ گزین پالیسی پر ’مذہبی رنگ کا غلبہ‘ - BBC News اردو

  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 75 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 33%
  • Publisher: 59%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

روہنگیا مہاجرین سے متعلق انڈیا کی پناہ گزین پالیسی پر ’مذہبی رنگ کا غلبہ‘

چند برس قبل تک انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی کے مختلف علاقوں، خاص طور سے دیہی اور کم آباد علاقوں میں دنیا کے مختلف ملکوں کے پناہ گزینوں کی بستیاں تھیں۔ اب بھی کئی مقامات پر افغان، تبتی، روہنگیا اور پاکستانی ہندو پناہ گزینوں کے کیمپ موجود ہیں۔

گذشتہ انتخابات میں بی جے پی کی مہم میں روہنگیا برادری کو نشانہ بنایا گیا اور انھیں ’انتہا پسند‘ اور ملک کی ’سلامتی کے لیے خطرہ‘ قراد دیا گیا۔ روہنگیا کیمپوں کے خلاف مظاہرے ہوئے۔ میانمار میں انتہائی ناموافق حالات کے باوجود انڈین حکومت اس امر پر مُصر رہی کہ وہ روہنگیا مہاجرین کو میانمار واپس بھیجنے کا ارادہ رکھتی ہے۔'شہریت کا جو نیا قانون بنایا گیا ہے وہ تفریق پر مبنی قانون ہے کیونکہ اس میں صرف مسلمانوں کو پناہ دینے سے منع کیا گیا ہے۔ باقی سبھی مذہبی اقلیتوں کو پناہ دینے کی بات کہی گئی...

’بنگلہ دیش سے انڈیا آنے والے چکما بدھسٹ پناہ گزین جو اب ارونا چل پردیش میں آباد ہیں وہ اب 'سٹیٹ لیس' یا بے ملک ہو چکے ہیں جبکہ ان میں سے بیشتر انڈیا میں پیدا ہوئے لیکن پچاس برس بعد بھی وہ اس ملک کے شہری نہ بن سکے۔‘’رائٹس اینڈ رسکس انالیسس گروپ‘ کے سربراہ سہاش چکما کا خیال ہے کہ انڈیا کی پالیسی پہلے بھی 'سلیکٹیو' یعنی امتیازی تھی اور آج بھی ویسی ہی ہے لیکن انھوں نے مزید کہا کہ اب اس میں ’مذہبی زاویے کی آمیزش ملنے سے یہ اور زیادہ سلیکٹیو ہو گئی...

انھوں نے یہ وضاحت بھی کی تھی کہ اس قانون میں مسلمانوں کو شامل نہ کرنے کی وجہ یہ ہے کہ بنگلہ دیش، افغانستان اور پاکستان جیسے ممالک میں مسلمانوں کی اکثریت ہے اور وہاں مذہبی بنیاد پر مسلمانوں کے ستائے جانے کا کوئی سبب نہیں ہے اس لیے وہاں سے مسلمان مہاجرین کے یہاں آ کر پناہ لینے کا کوئی جواز نہيں ہے۔حال میں روہنگیا پناہ گزینوں کی گرفتاری پر ایک ٹویٹ میں بی جے پی کے سینیئر رہنما اور سابق گورنر تتھا گت رائے نے لکھا 'اگر ہم نے ایک بھی روہنگیا کو پناہ دی تو پھر چیچنیا کے مسلمانوں کو بھی پناہ دینے...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

اسلام اور اس کے ماننے والوں کے لیے سب کفار کی ایک ہی جیسی پالیسی ہے

دلتوں مسلمانوں اور سکھوں کو مودی دور میں بہت تکلیف میں رکھا گیا ھے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات