روس کا یورپی یونین کی مقرر کردہ پٹرول کی قیمت قبول کرنے سے انکار

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 55 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 25%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

روس کا یورپی یونین کی مقرر کردہ پٹرول کی قیمت قبول کرنے سے انکار russia ukraine europeanunion G7

روس کی وزارت خارجہ کے افسر میخائل الیانوف نے خبردار کیا کہ ماسکو کی جانب سے مسترد کردہ قیمتوں کی حد کی وجہ سے یورپ کو تیل کے بغیر رہنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ماسکو نے پہلے ہی واضح کر دیا ہے کہ وہ ان ممالک کو تیل فراہم نہیں کرے گا جو مارکیٹ کی قیمتوں میں کمی کی حمایت کرتے ہیں۔ بہت جلد یورپی یونین روس پر تیل کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کا الزام لگائے گی۔کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ روس G7 اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے روسی تیل پر عائد کردہ تیل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل کو "قبول نہیں کرے گا"۔ صدر پیوٹن مقررہ وقت پر مشرقی یوکرین کا دورہ کریں گے۔اس سے قبل یورپی یونین کے بعد جی سیون ممالک اور آسٹریلیا نے بھی روسی تیل...

انہوں نے مزید کہا کہ مغرب کو اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ اگر صدر پیوٹن یوکرین کی جنگ پر مذاکرات پر رضامند ہو جائیں تو روس کے سکیورٹی خدشات کو کیسے دور کیا جائے۔دوسری جانب یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل سٹاف کے مطابق روسی افواج نے گزشتہ دنوں ڈونیٹسک اور لوہانسک کے علاقوں میں شہری انفراسٹرکچر پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ روس نے یوکرین کے قصبوں اور شہروں پر پانچ میزائل حملے، 27 فضائی حملے اور 44 راکٹ لانچر حملے کیے ہیں۔ دونیتسک اوبلاست میں سولیدار، اوپٹنے، نیویلسک، کراسنوہریوکا، اور مارینکا کے ساتھ ساتھ لوہانسک اوبلاست میں چیروونوپوپیوکا کو نشانہ بنایا گیا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

Wah yh hoti ha jurat r hum 🤣

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔