رجنی کانت کو ورلڈ کپ کا گولڈن ٹکٹ مل گیا

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 34 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 17%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

بی سی سی آئی امیتابھ بچن کو بھی گولڈن ٹکٹ پیش کرچکا ہے

بھارت کے لیجنڈ اداکار رجنی کانت بھی گولڈن ٹکٹ پر ورلڈ کپ کے میچز دیکھیں گے۔https://x.com/BCCI/status/1704038875625095315?s=20

بی سی سی کا پوسٹ میں کہنا تھا کہ لیجنڈری رجنی کانت اپنی بے مثال اداکاری کے ذریعے زبان اور کلچرل سے بالاتر ہوکر کروڑوں دلوں پر راج کرتے ہیں۔ وہ کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے میچز میں ہمارے خصوصی مہمان کے طورپر میچز دیکھیں گے۔ رجنی کانت کو ورلڈ کپ کا گولڈن ٹکٹ پیش کیا گیا ہے۔ رجنی کانت کو گولڈن ٹکٹ بی سی سی آئی کے سیکریٹری اورایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ جے شاہ نے گولڈن ٹکٹ پیش کیا۔ اس سے قبل بی سی سی آئی بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کو بھی گولڈ ٹکٹ پیش کرچکا ہے۔ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہوگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو ہالینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات