دولتِ اسلامیہ کے قیام کے دس برس: آج یہ تنظیم کہاں کھڑی ہے؟

  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 100 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 43%
  • Publisher: 59%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

برطانوی حکام کا ماننا ہے کہ القاعدہ اور نام نہاد دولتِ اسلامیہ کے شدت پسندوں کے لیے سنہ 2005 کے لندن بم حملوں یا 2015 میں پیرس کے کانسرٹ ہال جیسی کارروائیاں کرنا مشکل ضرور ہو گیا لیکن ایسا ہونا ناممکن بھی نہیں۔ دولتِ اسلامیہ اب بھی زندہ رہنے کے لیے عدم استحکام، لوگوں میں پھیلی ہوئی مایوسی اور حکمرانوں کی خراب گورننس کو بطور ہتھیار استعمال کرتی...

دس سال پہلے شدت پسند تنظیم نام نہاد دولتِ اسلامیہ کے بانی ابوبکر البغدادی نے عراق کے شہر موصل میں واقع نوری مسجد سے اعلان کیا تھا کہ ان کا گروہ شام اور عراق میں ’خلافت‘ نافذ کر رہا ہے۔

70 ممالک پر مشتمل اس اتحاد نے آخر کار سنہ 2019 میں نام نہاد دولت اسلامیہ کو شام کے مشرقی علاقے باغوز سے بھی باہر نکال دیا۔ اب ظاہری خلافت ختم ہو چکی تھی لیکن وہ نظریات آج بھی اپنی جگہ برقرار ہیں۔لندن میں موجود ایک سینیئر سکیورٹی افسر نام نہاد دولتِ اسلامیہ کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ گروہ ’کمزور ضرور ہوا لیکن بالکل ختم نہیں ہوا۔‘

یہ شاید سننے میں عجیب سا لگے کیونکہ طالبان کی جانب سے بھی افغانستان میں سخت شرعی نظام نافذ کیا گیا ہے، جس کے تحت خواتین کے ملازمت کرنے اور تعلیم حاصل کرنے پر پابندی ہے اور ان کی جانب سے پتھر مار کر لوگوں کو ہلاک کرنے جیسی سخت سزائیں بھی دوبارہ متعارف کروا دی گئی ہیں۔ ان افراد میں سے زیادہ تر وہ لوگ تھے جو منشیات کے عادی تھے یا پھر اپنے ملک میں چھوٹے موٹے جرائم میں ملوث تھے۔ ان لوگوں میں مغربی لندن سے تعلق رکھنے والے چار مرد بھی شامل تھے جنھیں لوگ ’دا بیٹلز‘ کے نام سے جانتے ہیں اور انہی لوگوں نے مغربی امدادی کارکنان اور صحافیوں پر تشدد بھی کیا تھا۔

افریقہ کے کچھ حصوں میں نام نہاد دولتِ اسلامیہ کو یہ تمام مواقع میسر ہیں۔ حالیہ برسوں میں مالی، نگر اور برکینا فاسو میں فوجی حکومتیں آئی ہیں جس کے سبب ان ممالک میں عدم استحکام پھیلا۔ لیکن افریقہ میں نام نہاد دولتِ اسلامیہ اس طرح سے بین الاقوامی جہادیوں کو اپنی طرف مائل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی جیسا 10 سال قبل شام میں ہوا تھا۔ اسے اس طرح سے جہادی رضاکار میسر نہیں جیسے ماضی میں ترکی اور شام کی سرحد کے ذریعے یا پھر پاکستان کے قبائلی علاقوں سے مل جایا کرتے تھے۔

یورپی شہروں میں ایسے حملوں کے بعد پولیس اور سکیورٹی اداروں میں انٹیلیجنس شیئر کرنے کے نظام میں بہتری آئی۔ یورپ اب بھی ان تنظیموں کی توجہ کا مرکز ہے۔ رواں سال مارچ میں ماسکو کے کروکس سٹی ہال میں ہونے والے حملے میں 140 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے اور اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ نام نہاد دولتِ اسلامیہ اپنے دشمنوں کے خلاف کارروائیاں کرنے کے لیے اب بھی موقع کی تلاش میں ہے۔نام نہاد دولتِ اسلامیہ کا میڈیا پروپگنڈا اب اتنا متاثر کُن نہیں رہا جیسا کہ شام اور عراق کے علاقوں میں قائم خلافت کے دوران ہوا کرتا تھا لیکن اب بھی یہ تنظیم نفرت پھیلانے، بدلے کی آگ کو ہوا دینے اور اپنے پروپیگنڈا کو پھیلانے کے لیے تربیت...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

محبوبہ کے ساتھ بچہ ہونے کے انکشاف کے بعد طلاق، بزنس ٹائیکون کو اپنی سابقہ اہلیہ کو ایک ارب ڈالر دینے کا حکمیہ عدالتی فیصلہ ان کی طلاق کے دس سال بعد سامنے آیا، جب پہلی بار یہ انکشاف ہوا تھا کہ ان کا اپنی محبوبہ سے ایک بچہ بھی ہے۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

کیا تھائی لینڈ کا دس سال پرانا چاول کا ذخیرہ کھایا جا سکتا ہے؟تھائی لینڈ کی جانب سے ایک دہائی پرانے چاول کے ذخیرے کی نیلامی کے بعد سے خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے کہ شاید یہ استعمال کے قابل نہیں ہے
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

رعشے کی تشخیص کے لیے خون کا نیا ٹیسٹ وضعیہ ٹیسٹ رعشے کے مرض کی پیش گوئی علامات ظاہر ہونے سے سات برس پہلے تک کر سکتا ہے
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

جنوبی پنجاب صوبہ بہاولپور، ملتان اور ڈی جی خان پر مشتمل ہوگا: آئینی ترمیمی بل سینیٹ میں پیشعون عباس کا صوبے کے قیام سے متعلق بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیاگیا
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

نان فائلرز کے بعد فائلرز کے لیے بڑی مشکل کھڑی ہوگئیاسلام آباد : فائلرز کے لیے بھی بڑی مشکل کھڑی ہوگئی اور انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کے باوجود نئی پریشانی کا سامنا ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کس ملک سے آپریٹ ہوتا ہےِ؟ رؤف حسن نے بتادیااسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا سے متعلق بتایا کہ ٹیم کہاں سے سوشل میڈیا آپریٹ کرتی ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »