دوسرا ٹیسٹ : زمبابوے کی ٹیم پہلی اننگز میں 132 رنز پر آؤٹ - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 49 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

مزید پڑھیے:

دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں زمبابوے کی ٹیم پاکستان کے خلاف 132 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئی۔

ہرارے میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے پہلی اننگز میں عابد علی کی ڈبل سنچری اور اظہر علی کی سنچری کے بعد دوسرے روز اپنی اننگز 510 رنز پر ڈیکلیئر کردی جس کے جواب میں میزبان ٹیم نے دن کے اختتام تک 4 وکٹ کے نقصان پر 52 رنز بنائے تھے۔ کھیل کے تیسرے دن زمبابوے نے اننگز کا آغاز کیا تو پاکستان کی پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کے لیے 450 سے زائد رنز درکار تھے تاہم حسن علی اور ساجد خان کی شاندار بولنگ کے آگے میزبان ٹیم زیادہ دیر وکٹ پر کھڑی نہ رہ سکی اور صرف 84 رنز کے اضافے کے بعد پوری ٹیم 132 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

قومی ٹیم کی جانب سے حسن علی اور ساجد خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب 5 اور 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ شاہین شاہ آفریدی اور تابش خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل قومی ٹیم کی جانب سے اظہر علی اور عابد علی نے پہلے دن شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سنچریاں مکمل کیں تاہم اظہر علی پہلے دن کے اختتام پر 126 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ کپتان بابراعظم 2 اور فواد عالم 5 رنز بناسکے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ہرارے دوسرا ٹیسٹ پاکستان کی زمبابوے کے خلاف بیٹنگ جاریپاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں شاہینوں کی بیٹنگ جاری ہے۔ ٹاس کی جیت پاکستان کے حصے میں آئی جس پر کپتان بابر اعظم نے پہلے
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

ہرارے دوسرا ٹیسٹ پاکستان کی زمبابوے کے خلاف بیٹنگ جاریپاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں شاہینوں کی بیٹنگ جاری ہے۔ٹاس کی جیت پاکستان کے حصے میں آئی جس پر کپتان بابر اعظم نے پہلے بیٹنگ
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

دوسرا ٹیسٹ، پاکستان کے عابد علی کی زمبابوے کے خلاف ڈبل سنچری -ہرارے : پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستانی بلے باز عابد علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ Bhains ki dum, kia log o tum. Masjid e Aqsa per israeel ne attack kia ha, us per baat karo
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

دوسرا ٹیسٹ: زمبابوے نے پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 52 رنز بنالیےدوسرا ٹیسٹ: زمبابوے نے پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 52 رنز بنالیے ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

دوسرا ٹیسٹ: زمبابوے نے پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 52 رنز بنالیےہرارے: دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر زمبابوے نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 52 رنز بنالیے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ کے
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »