دورہ پاکستان کیلئے سری لنکا کی 16 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان آج متوقع

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 46 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

دورہ پاکستان کیلئے سری لنکا کی 16 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان آج متوقع ARYNewsUrdu

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 11 دسمبر سے راولپنڈی اور 19 دسمبر سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹیسٹ میچز کھیلنے کا شیڈول ہے، جس کے لیے سری لنکن بورڈ آج ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کرے گا۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق مجوزہ ٹیم میں تمام سینئر کھلاڑی بھی شامل ہوں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 11دسمبر سے راولپنڈی اور 19 دسمبر سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹیسٹ میچز کھیلنے کا شیڈول لنکن بورڈ کے حوالے کیا جاچکا ہے، تاہم باضابطہ اعلان چند روز میں ہوگا۔ دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لیے آنے والی سری لنکن ٹیم کا کیمپ 18 نومبر سے کولمبو میں شیڈول کیا گیا، دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس اہم سیریز کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، میڈیا کے ایکریڈیشن کارڈز کا مرحلہ بھی جلد شروع ہورہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سری لنکن ٹیم دورہ پاکستان پر تھی، جہاں سری لنکا نے پاکستان کو ٹی ٹوینٹی سیریز میں شکست دی تھی جبکہ پاکستان نے ون ڈے سیریز میں 2-0 سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔خیال رہے کہ دورہ سری لنکا سے پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے مزید دروازے کھلے، عالمی سطح اس سیریز کو پذیرائی ملی جبکہ دنیا کو یہ واضح پیغام گیا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جہاں کھیلوں سے متعلق بے پناہ صلاحتیں موجود ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پرنس چارلس بدھ کے روز اپنے دو روزہ دورہ میں بھارت جا ئیں گے ۔پرنس چارلس بدھ کے روز اپنے دو روزہ دورہ میں بھارت جا ئیں گے۔ PrinceCharles RoyalVisit India SikhCommunity Sikhism PMOIndia sherryontopp RoyalFamily Wednesday KensingtonRoyal
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

دورہ آسٹریلیا سے بہتر نتائج برآمد ہوں گے: مصباح الحقلاہور: قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ موجودہ دورہ آسٹریلیا میں ماضی کے برعکس بہتر نتائج کی توقع ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

نیول چیف کا قطر کا سرکاری دورہ,قطری وزیراعظم سے ملاقاتنیول چیف کا قطر کا سرکاری دورہ,قطری وزیراعظم سے ملاقات Pakistan NavalChief Visit Qatar pid_gov MoIB_Official
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

پرنس چارلس بدھ کے روز اپنے دو روزہ دورہ میں بھارت جا ئیں گے ۔پرنس چارلس بدھ کے روز اپنے دو روزہ دورہ میں بھارت جا ئیں گے ۔ PrinceCharles Wednesday Visit India RoyalFamily
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

دورہ آسٹریلیا: مصباح ٹیسٹ سیریز میں بہتر نتائج کے لیے پرامید - Sport - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

سفیر پاکستان برائے متحدہ عرب امارات کا دورہ العین، جیلوں سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی اور سکولوں کے مسائل حل کرنے کا وعدہدبئی(طاہر منیر طاہر) پاکستانی کمیونٹی العین کی دعوت پر سفیر پاکستان غلام دستگیر نے
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »