دلہا کا ناگن ڈانس دیکھ کر لڑکی نے شادی سے انکار کردیا

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 42 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

دلہا کا ڈانس دیکھ کر دلہن نے شادی سے انکار کردیا مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu

نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش میں دلہا کا ڈانس دیکھ کر دلہن نے آخری وقت میں شادی سے انکار کردیا۔کے مطابق ریاست اترپردیش کے علاقے بریلی میں شادی کی تقریب میں رسومات جاری تھیں کہ اسی دوران دلہا نے دلہن کو ہار پہنانے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈانس شروع کیا۔

رپورٹ کے مطابق دلہا نے خوشی کا اظہار کرنے کے لیے ناگن ڈانس شروع کیا تو دلہن نے اسے نامناسب رویہ قرار دیتے ہوئے عین موقع پر ہی شادی سے انکار کردیا۔ دلہن کا انکار سننے کے بعد دلہا غصے میں آیا اور اُس نے لڑکی کے منہ پر زور دار طمانچہ رسید کیا جس کے بعد دونوں فریقین میں اس قدر ہاتھا پائی ہوئی کہ انہیں منتشر کرنے کے لیے پولیس کو مداخلت کرنا پڑی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دلہن کے بھائی کا کہنا تھا کہ تقریب میں دلہا کا رویہ نامناسب تھا، رسومات کے دوران جو کچھ بھی ہوا وہ کسی صورت قابل قبول نہیں، بہن کے انکار کرنے کے بعد رشتے داروں اور برادری کے عمائدین نے دباؤ ڈالا مگر ہم نے بہن کے ساتھ کھڑے ہونے کو ترجیح دی۔ پولیس افسر وپن سنگھ کا کہنا تھا کہ ہمیں شادی میں حالات خراب ہونے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد نفری کو وہاں بھیج کر معاملات طےکیے گئے، دلہا نے تحریری طور پر لکھ کر دیا کہ وہ جہیز کا سامان 14 نومبر تک واپس کردے گا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

دولہے کا ‘ناگن ڈانس’ دیکھ کر دلہن کا شادی سے انکارشادی سے انکار پر دلہے نے کیا ردعمل دیا۔۔۔؟؟؟ تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates NaginDance
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

دولہا کا ناگن ڈانس دیکھ کر دلہن نے موقع پر ہی شادی سے انکار کردیابریلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بریلی میں دولہا کے ناگن ڈانس
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

سافٹ ویئر انجینئر دلہا کی شادی ہال میں خودکشی - ایکسپریس اردو21 سالہ سندیپ نے شادی ہال کے میک اپ روم کے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کی
ذریعہ: Roznama_Express - 🏆 12. / 53 مزید پڑھ »

جدید ہتھیاروں سے لیس دلہن دلہا کا اسٹیج پر قبضہجدید ہتھیاروں سے لیس دلہن دلہا کا اسٹیج پر قبضہ مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

دولہا نے شادی حال میں خودکشی کرلی، کہرام مچ گیاشادی ہال میں دولہا کی خودکشی نے کہرام مچادیا۔۔۔۔ تفصیلات جانیئے: AajNews AajUpdates
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

بھارت: حیدرآباد میں شادی سے آدھا گھنٹہ قبل دولہے نے خودکشی کر لیبھارت: حیدرآباد میں شادی سے آدھا گھنٹہ قبل دولہے نے خودکشی کر لی Read News India Hyderabad Suicide
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »