خصوصی افراد کو بااختیار بنانے کےلیے بنیادی ڈھانچا بہتر کیا جائے، صدر عارف علوی

  • 📰 jang_akhbar
  • ⏱ Reading Time:
  • 30 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 15%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

خصوصی افراد کو بااختیار بنانے کےلیے بنیادی ڈھانچا بہتر کیا جائے، صدر عارف علوی تفصیلات جانئے : DailyJang

خصوصی افراد کی فلاح و بہبود سے متعلق اجلاس سے خطاب میں صدر مملکت نے کہا کہ اس کے لیے ضروری ہے ان کی ہر چیز تک رسائی کے لیے بنیادی ڈھانچا بہتر بنایا جائے۔اجلاس میں ملک بھر کے بینکوں کے صدور اور سی ای اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سربراہ رضا باقر نے شرکاء کو بریفنگ دی۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اجلاس کے شرکاء کو احساس پروگرام کے تحت خصوصی افراد کی فلاح کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہی فراہم کی۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے سی ای اوز کے ساتھ میٹنگ کے فیصلوں کو بھی دوہرایا اور خصوصی افراد کی فلاح و بہبود اور سہولیت سے متعلق مرکزی بینک کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ رضا باقر نے مزید کہا کہ خصوصی افراد کے معاشی استحکام اور فلاح و بہبود کےلئے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائےگا۔

چیئرمین بینکس ایوسی ایشن نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ خصوصی افراد کے لیے 525 قابل رسا برانچیں مکمل ہوچکی، 1100 افراد کو مالی امداد فراہم کی گئی۔قومی خبریں سے مزید

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 7. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات