حیدرآباد کے میئر اور ڈپٹی میئر بلا مقابلہ منتخب

  • 📰 Nawaiwaqt_
  • ⏱ Reading Time:
  • 20 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 11%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

حیدرآباد کے میئر اور ڈپٹی میئر بلا مقابلہ منتخب Hyderabad KashifShoro Mayor SindhCMHouse Sindh

پیپلز پارٹی کے نامزد کردہ کاشف شورو حیدرآباد کے میئر اور صغیر قریشی ڈپٹی میئر منتخب ہو گئے ہیں۔کاشف شورو اور صغیر قریشی دونوں کا تعلق سندھ کی حکمران جماعت پاکستان پیپلزپارٹی سے ہے. الیکشن کمیشن نے حیدرآباد کے میئر اور ڈپٹی میئرکے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے چند روز قبل کراچی سمیت سندھ بھر سے اپنے میئر اور ڈپٹی میئر کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔کراچی کے میئر کے لیے پیپلز پارٹی نے مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر کے لیے سلمان مراد کو نامزد کیا ہے۔کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات 15 جون کو ہوں گے، توقع کی جارہی ہے کہ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 6. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات