حکومت سندھ کا تعمیراتی شعبے کو ریلیف، کیپیٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 54 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 25%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

حکومت سندھ کا تعیمراتی شعبے کو ریلیف، کیپیٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ -

سندھ حکومت نے تعمیراتی شعبے کو مراعات دینے اور تعمیرات کےشعبے سےمنسلک صنعتوں کو ترقی دینے کے لئے سندھ فنانس ایکٹ میں ترمیم کرکے کیپیٹل ویلیو ٹیکس کی وصولی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق سندھ حکومت نے صوبے بالخصوص کراچی میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے تعمیراتی شعبے کو مراعات دینے کا فیصلہ کیاہے۔تعمیراتی صنعت کےفروغ اور جائیداد کی خریدوفروخت میں تیزی لانے کے لئے مختلف ٹیکسز میں رعایتیں دی جائیں گی جبکہ تعمیراتی شعبے کو کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

سندھ حکومت نے تعمیراتی شعبے اور اس سےمنسلک چالیس صنعتوں کو فروغ دینے کے لئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ کیپٹل ویلیو ٹیکس غیر منقولہ جائیداد کی ٹرانزیکشن پروصول کیاجاتاتھا کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم ہونے سےتعمیراتی صنعت ،رئیل اسٹیٹ کا شعبہ اور دیگر منسلک کاروبارکو فائدہ ہوگا اور لاکھوں افراد کے لئے ملازمتوں وکاروبار کےامکانات بڑھیں گے۔

غیر منقولہ جائیداد کی خریدوفروخت پر کیپٹل ویلیو ٹیکس مکمل ختم کرنے کےلئے سندھ حکومت نے فنانس ایکٹ میں ترامیم کا مسودہ تیار کیاہےاور مجوزہ مسودہ قانون آج غور ومنظوری کے لئے سندھ اسمبلی میں پیش کیاجائےگا۔ سندھ اسمبلی کی منظوری اور گورنر کی توثیق کےبعد کیپٹل ویلیو ٹیکس کی وصولی روک دی جائیگی۔ سندھ فنانس ترمیمی بل دو ہزار سندھ اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سندھ میں بھی کرونا کا زور ٹوٹ گیا، چوبیس گھنٹوں میں ایک مریض کا انتقالصوبہ سندھ میں بھی کرونا وائرس کا زور ٹوٹ گیا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک مریض کا انتقال ہوا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

سندھ میں بھی کرونا کا زور ٹوٹ گیا، چوبیس گھنٹوں میں ایک مریض کا انتقالسندھ میں بھی کرونا کا زور ٹوٹ گیا، چوبیس گھنٹوں میں ایک مریض کا انتقال Sindh CoronaVirus MediaCellPPP MuradAliShahPPP
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

سندھ میں بھی کرونا کا زور ٹوٹ گیا چوبیس گھنٹوں میں ایک مریض کا انتقالسندھ میں بھی کرونا کا زور ٹوٹ گیا، چوبیس گھنٹوں میں ایک مریض کا انتقال SindhGovt CoronavirusPakistan COVID19Pakistan SyedMuradAliShah CoronaCases Cured OneDeath
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

لیبیا کی حکومت نے ملک بھر میں فوری جنگ بندی کا اعلان کردیاطرابلس(آئی این پی)لیبیا میں اقوام متحدہ کی جانب سے تسلیم شدہ حکومت (جی این اے) نے ملک بھر میں فوری جنگ بندی کے ساتھ پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کا اعلان
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

لیبیا کی حکومت نے ملک میں فوری جنگ بندی کا اعلان کردیا - World - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

ترک صدر کا بحیرہ اسود میں گیس کے ذخائردریافت کرنے کا اعلان - World - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »