حکومت مستحقین کی مدد کیلئے ابھی سے ہی زکوٰۃ کٹوتی پر غور کرے: لاہور ہائیکورٹ

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 68 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 30%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے منہ سے نکلا لفظ قانون نہیں ہوتا، حکومت مستحقین کی مدد کے لئے رمضان کے بجائے ابھی سے ہی زکوٰۃ کٹوتی پر غور کرے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکور

ٹ جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالتی حکم پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل، قائم مقام ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، سیکرٹری صحت، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر اور آئی جی جیل بھی پیش ہوئے۔

چیف جسٹس قاسم خان نے استفسار کیا کہ کیا وفاق اور صوبائی حکومت نے ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا، کوئی نوٹیفکیشن جاری کیا ؟ اگر قانون پر نہیں چلیں گے تو کچھ ٹھیک نہیں ہوگا، حکمرانوں کے منہ سے نکلا لفظ قانون نہیں، کتنے افراد بیرون ملک سے واپس آنا چاہتے ہیں اور ملک میں مستحقین کی تعداد کتنی ہے ؟ کوئی اعداد و شمار نہیں، یہ کام لوکل گورنمنٹ کا تھا لیکن لوکل گورنمنٹ کو یہاں چلنے نہیں دیا گیا۔

چیف جسٹس قاسم خان نے مزید استفسار کیا کہ وفاقی حکومت کیسے قرنطینہ سینٹرز چلا رہی ہے ؟ پنجاب حکومت کے پاس 6 ہزار میڈیکل طلبہ کی فورس موجود ہے، اساتذہ میڈیکل آفیسر کی جگہ کیسے کام کرسکتے ہیں ؟ سیکرٹری صحت نے جواب دیا کہ میڈیکل طلبہ کو تیار رہنے کی ہدایات کر دی ہیں۔ جسٹس شاہد جمیل نے استفسار کیا کہ تفتان سے جو لوگ آنے تھے وہ پہنچے یا نہیں۔ سیکرٹری صحت نے بتایا کہ ہمارے پاس تفتان سے 3 بیج پہنچ چکے ہیں۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ قاسم خان نے ریمارکس دئیے کہ تفتان سے جب لوگ آئے تھے، ان کو چیک کیا جاتا تو یہ حالات نہ ہوتے، وفاقی حکومت اس کی ذمہ دار ہے، پنجاب میں سرکاری اور غیر سرکاری ہسپتالوں کے پاس کتنے وینٹی لیٹرز ہیں ؟۔

قائم مقام ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا کہ مجموعی طور پر 1753 وینٹی لیٹرز موجود ہیں، چین سے ایک ہزار سے زائد وینٹی لیٹرز آ رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے آئی جی جیل سے استفسار کیا کہ پنجاب میں خواتین قیدیوں کی تعداد کتنی ہے ؟ آئی جی جیل نے بتایا کہ مجموعی طور پر 649 خواتین قیدی ہیں اور 42 خواتین قیدی بچوں کے ساتھ رہ رہی ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

چھوٹے دکاندار جو تازی والے ہیں انکے بارے بھی تو سوچو۔تین دن پہلے 1500 روپیہ تھا جیب میں جو خرچ ہو چکا اگلے 13 دن کیسے گزریں گے۔ہمارے جیسے تو مانگ بھی میں سکتے

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کورونا وائرس:وفاق سندھ حکومت کی مدد کرے،چیئرمین پیپلز پارٹی | Abb Takk News
ذریعہ: AbbTakk - 🏆 2. / 68 مزید پڑھ »

کرونا وائرس کی روک تھام، جنوبی کوریا کی حکومت کا سخت فیصلہکرونا وائرس کی روک تھام، جنوبی کوریا کی حکومت کا سخت فیصلہ ARYNewsUrdu Subscribe my YouTube channel I will subscribe your channel Nawaz Nogram Channel Name
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

کرونا وائرس کی روک تھام، جنوبی کوریا کی حکومت کا سخت فیصلہکرونا وائرس کی روک تھام، جنوبی کوریا کی حکومت کا سخت فیصلہ SouthKorea CoronaVirus Government Passengers MedicalTests InfectiousDisease Airport
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

شہبازشريف کی حکومت کو شریف گروپ کےاسپتال دينے کی پیشکششہبازشريف کی حکومت کو شریف گروپ کےاسپتال دينے کی پیشکش SamaaTV Bhai ko bhe in hospitals main rakh na usay kyu london main rakha huwa hai Marnay k liyai awam he rah gae in hospitals main ye khud London se Corona le ke aya hai... پوچھنا یہ تھا کہ شوباز تو واپس آگیاہےاب اگر لندن میں ڈاکٹروں نے باؤجی کا آپریشن رکھ لیا تو فارمیسی سے بھاگ بھاگ کر دوائیاں کون لائے گا؟ اور وہ لوگ کہاں ہیں جو کہہ رہے ہیں کہ شہبازشریف آ کر کرونا سے لڑے گا، یہ تو پہلے دن ہی جانبازی دکھا گیا ماسک اُتار کر
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »

پنجاب حکومت نے فیس ماسک، سینی ٹائزر کی قلت پر قابو پا لیا - ایکسپریس اردوروزانہ 127,000 فیس ماسک کی تیاری، فیکٹریوں سے مارکیٹس سپلائی آنے لگی
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

عوام جتنی احتیاط کرسکتے ہیں کریں،حکومت کی ہدایت پر عمل کریں، مولانا طارق جمیل -لاہور: معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ عوام جتنی احتیاط کرسکتے ہیں کریں، حکومت کی ہدایت پر عمل کریں۔ تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے کہا کہ پوری دنیا پر یہ اللہ کی طرف سے ایک آزمائش آئی ہے، یہ آزمائش عالمی وبا کی شکل اختیار کرچکی ہے۔ … Maolana sahib allah pr yakeen rakho mt dro ik na ik din sub ko jana haiiiii
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »