حضرت امام حسینؓ کی لازوال قربانی ہمارے لئے مشعل راہ ہے: وزیراعلی پنجاب

  • 📰 roznamadunya
  • ⏱ Reading Time:
  • 68 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 30%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ محرم الحرام ہمیں سیدالشہداء حضرت امام حسینؓ کی راہ حق میں لازوال قربانی کی یاد دلاتا ہے، حضرت اما م حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی میدان کربلا میں دی

گئی لازوال قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، واقعہ کربلا سے سبق حاصل ہوتا ہے کہ باطل مٹ جائے گا اور حق باقی رہے گا۔

یوم عاشور پر پیغام میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے حق کا علم بلند کیا اور باطل کے سامنے سر نہ جھکایا۔ حضرت امام حسینؓ اور دیگر شہدائے کربلا کا غم تاقیامت باقی رہنے والا اثاثہ ہے۔ شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں نے دین اسلام کے آفاقی اصولوں صبر،برداشت اورقربانی کو قیامت تک کیلئے زندہ کردیا ہے۔ کربلاکے میدان میں حق و باطل کا معرکہ مسلمانوں کو ظلم اور بربریت کیخلاف جہاد کرنے کا درس...

عثمان بزدار نے کہا کہ بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی حق اور باطل کے درمیان کئی برس سے معرکہ جاری ہے۔ ہزاروں کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر کربلا کی عظیم ترین روایت کو نبھا رہے ہیں۔ ظالم مودی نے مقبوضہ کشمیر میں سفاکیت اور بربریت برپا کر رکھی ہے۔ مودی دور حاضر کا یزید بن چکا ہے۔وہ دن دور نہیں جب شہداء کا لہو رنگ لائے گا، سفاک مودی کا نام و نشان مٹ جائے گا۔ حضرت اما م حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی میدان کربلا میں دی گئی لازوال قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ شہدائے کربلا کا سفر، جرأت اورعظیم قربانیاں رہتی دنیا تک مظلوم قوموں کوحوصلہ اور ولولہ مہیا کرتی رہیں گی۔ نواسہ رسولؐ نے اپنے کردار اورعمل سے حق کی آواز کو بلند کرنا اورانسانی اقدار کا تحفظ سکھایا۔ حضرت امام حسین ؓکی جدوجہد ظلم کیخلاف سینہ سپر ہونے کا ابدی پیغام ہے۔ یوم عاشور کے موقع پر ہمیں اپنی زندگیوں کو حقیقی معنوں میں حضرت امام حسینؓ کی روشن تعلیمات کے مطابق عمل پیرا ہونے کا اعادہ کرنا...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 14. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

حضرت امام حسینؓ کا لہو تاقیامت حق، اصول اور سچائی کی گواہی دیتا رہے گا: شہبازشریفلاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے یوم عاشور پر حضرت امام حسینؓ، اہل بیت اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام عالی مقام اور ان کے ساتھیوں کا پاکیزہ لہو تا قیامت حق، اصول اور سچائی کی گواہی دیتا رہے گا۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

حضرتِ امام حسینؓ کی شہادت حق کی فتح کا استعارہ ہے، صدر و وزیراعظم کے پیغامات
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

حضرتِ امام حسینؓ کی شہادت حق کی فتح کا استعارہ ہے، صدر و وزیراعظم کے پیغامات
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

شہادتِ حضرت امام حسینؓیزیدنے جب حضرت امام حسین ؓ سے بیعت کرنے کا مطالبہ کیا تو امام حسینؓ نے فرمایا کہ یزید خلافت کا اہل نہیں ہے ، اسے خلیفہ نہیں بنایا جا سکتا ۔
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

امام حسینؓ کی عظیم قربانی صبروتحمل اورجارحیت کیخلاف ڈٹ جانےکا درس دیتی ہے،وزیرخارجہامام حسینؓ کی عظیم قربانی صبروتحمل اورجارحیت کیخلاف ڈٹ جانےکا درس دیتی ہے،وزیرخارجہ SMQureshiPTI pid_gov
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

بدھ مت کو ماننے والوں کی نگہبانی میں میانمار کی قدیم امام بارگاہ - BBC News اردومیانمار کے قدیم شہر عماراپورا میں واقع ڈیرھ سو برس قدیم امام بارگاہ کی نگہبانی ایک بُدھ مت مذہب کا پیروکار خاندان کر رہا ہے اور یہ خاندان چار نسلوں سے اس امام بارگاہ کا متولی ہے۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »