حافظ سعید کے گھر کے باہر دھماکے کی تفتیش میں اہم پیش رفت

  • 📰 jang_akhbar
  • ⏱ Reading Time:
  • 28 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 15%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب افضال احمد کوثر کا کہنا ہے کہ لاہور میں حافظ سعید کے گھر کے باہر دھماکے کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ DailyJang

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب افضال احمد کوثر نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دہشتگردی کے واقعے کا ماسٹر مائنڈ سمیع الحق اور اس کے اہم ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گردوں کی گاڑی سے غیر ملکی کرنسی بھی ملی ہے، تفتیش میں معلوم ہوا ہے واقعے میں غیر ملکی ہاتھ ملوث تھا۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب افضال احمد کوثر نے کہا کہ جامعہ کراچی میں دھماکا افسوسناک واقعہ ہے، دہشت گردی کے اس واقعے کے بعد فیلڈ یونٹس کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مختلف اضلاع کی پولیس کیساتھ رابطوں میں ہیں، ڈسٹرکٹ پولیس کو بھی سیکیورٹی بڑھانے کا کہا گیا ہے۔ ڈی آئی جی افضال کوثر نے بتایا کہ دہشت گرد تنظیموں کی معلومات اپڈیٹ کر رہے ہیں، بلوچستان میں آپریشن کرکے دہشت گرد گرفتار کیے گئے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 7. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات