جونئیر ہاکی ورلڈکپ: پاکستان نے فتح کا کھاتہ کھول لیا

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 37 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 18%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

جونئیر ہاکی ورلڈکپ: پاکستان نے فتح کا کھاتہ کھول لیا arynewsurdu

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر بھوبنشیور میں جاری جونئیر ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان نے پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے، افتتاحی میچ میں جرمنی کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان نے آج مصر کو 1-3 سے شکست دی۔

پاکستان کی جانب سے تینوں گول محمد رضوان نے پینلٹی کارنر پر اسکور کئے، مصر کی جانب سے واحد گول الغیدی نے کیا۔ گرین شرٹس کل اپنا تیسرا میچ ارجنٹینا کے خلاف کھیلے گی، میچ میں کامیابی ٹیم کو کوارٹر فائنل کے قریب کردے گی جبکہ شکست کی صورت میں پاکستان سپر ایٹ راونڈ سے باہر ہوسکتاہے۔ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں، جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے میں بیلجیئم، چلی، ملائیشیا اور جنوبی افریقہ گروپ بی میں کینیڈا، فرانس، بھارت اور پولینڈ گروپ سی میں جنوبی کوریا، ہالینڈ، اسپین اور امریکا جبکہ گروپ ڈی میں پاکستان، ارجنٹائن، مصر اور جرمنی شامل ہے۔🎥 reaction from Pakistan's Moin Shakeel after his team's 3-1 win over Egypt at the FIH Odisha Hockey Men's Junior World Cup 2021.

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔