جنگلی جانوروں سے متعلق درخواست، سیکرٹری وائلڈ لائف سے رپورٹ طلب

  • 📰 SAMAATV
  • ⏱ Reading Time:
  • 38 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 18%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

لاہور ہائی کورٹ نے جنگلی جانوروں کو پالنے کے خلاف درخواست پر سیکرٹری وائلڈ لائف سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ پڑھیے journalistlhr کی رپورٹ: SamaaTV

Posted: May 6, 2021 | Last Updated: 3 hours agoلاہور ہائی کورٹ نے جنگلی جانوروں کو پالنے کے خلاف درخواست پر سیکرٹری وائلڈ لائف سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

جمعرات کو لاہور ہائی کورٹ میں شیر،چیتے سمیت دیگر جنگلی جانوروں کو پالنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں درخواست سنیتا گلزار نے ایڈووکیٹ ابوذرسلمان خان نیازی کے توسط سے دائر کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ جنگلی جانوروں کو تنگ جگہوں پر رکھا جاتا ہے اوران کو قابو کرنے کے لیے نشہ آور چیزیں بھی کھلائی جاتی ہیں۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں 200 سے زائد فارم پرجنگلی جانور پالے جا رہے ہیں۔ وائلڈ لائف ایکٹ 1974کا سیکشن 12 کے تحت لوگوں کو جانور رکھنے کی اجازت دیتا ہے تاہم لوگوں کا جانور رکھنا آئین سے متصادم ہے۔ درخواست گزار نے یہ بھی موقف اختیار کیا کہ جانوروں کو ان کے جنگلی ماحول میں رکھا جانا چاہیے۔ عدالت سے جنگلی جانوروں کو گھروں میں پالنے سے متعلق قانون کو کالعدم قرار دینے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 22. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات