جنوبی افریقی کھلاڑی نے فخر زمان کو قصوروار قرار دیدیا

  • 📰 jang_akhbar
  • ⏱ Reading Time:
  • 33 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 17%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

جنوبی افریقی کھلاڑی نے فخر زمان کو قصوروار قرار دیدیا تفصیلات جانیے: DailyJang

پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں جنوبی افریقی ٹیم کے اسپن بالر تبریز شمسی نے پاکستان کے اوپنر فخر زمان کے آؤٹ پر انہی کو قصور وار ٹھہرا دیا۔

ٹوئٹر پر تبریز شمسی نے لکھا کہ کوئنٹن ڈی کوک بیٹسمین کی طرف اشارہ یا اس سے بات نہیں کر رہا تھا۔ وکٹ کیپر دوسرے اینڈ پر فیلڈر کو بال پکڑنے کا کہہ رہا تھا۔ جنوبی افریقی کھلاڑی نے لکھا کہ کوئنٹن ڈی کوک کی غلطی نہیں۔ فخر زمان نے رن مکمل کرنے کے بجائے پیچھے مڑ کر دیکھا۔تبریز شمسی نے اپنے پیغام میں فخر زمان کی شاندار بیٹنگ کی تعریف بھی کی۔

واضح رہے کہ جوہانسبرگ میں دوسرے ون ڈے کے دوران فخر زمان کے متنازع رن آؤٹ پر غیر ملکی کرکٹرز سمیت متعدد کرکٹ شائقین نے بھی حیرت کا اظہار کیا تھا۔ فخر زمان نے میچ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 155 گیندوں پر 193 رنز کی اننگز کھیلی،وہ آخری اوور میں رن آؤٹ ہوئے، اس دوران انہوں نے 10 چھکے اور 18 چوکے لگائے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

ویسےمیرےنزدیک بھی غلطی فخرزمان کی ہےاسےڈھیلانہیں پڑناچاہیےتھارنزلینےکےدوران،مخالف ٹیم کاکام آوٹ کرناہوتاہےجب ایسےبےایمانی کی مثالیں بھری پڑی ہیں توسب کھلاڑیوں کوان کوذہین میں رکھ کرفوکس اپناپوری گیم پررکھناچاہیےکھیلتےہوئےنہ کہ ڈائیورٹ کریں اپنی اٹیشن،مخالف پرکبھی بھروسہ مت کرو

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 7. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔