جماعت نہم کے طلبہ و طالبات کیلئے اہم خبر، بڑا فیصلہ ہوگیا

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 27 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 14%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

جماعت نہم کے طلبہ و طالبات کیلئے اہم خبر، بڑا فیصلہ ہوگیا ARYNewsUrdu

تفصیلات کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کی ہدایت پر ناظم امتحانات حبیب اللہ سہاگ نے تمام بورڈ سے الحاق شدہ گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکولوں کو سالانہ امتحانات سال 2023ء جماعت نہم کے ایڈمٹ کارڈ آن لائن جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

میٹرک بورڈ سے الحاق شدہ اسکول ایڈمٹ کارڈ اپنے اسکول کے کوڈ سے پورٹل کو لاگ ان کر کے ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسکول سربراہان بورڈ کی آفیشل ویب پورٹل online.bsek.edu.pk سے ایڈمٹ کارڈ خود ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ ناظم امتحانات نے تمام اسکول سربراہان سے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی مشکلات کے درپیش آنے بورڈ آفس کے گراؤنڈ فلور کمرہ نمبر 24 میں آصف علی موبائل نمبر 03452067858 سے رابطہ کریں۔

حبیب اللہ سہاگ نے بتایا ہے کہ پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ ان کے دیئے گئے رہائشی پتوں پر ارسال کر دیئے گئے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات