جرمن چانسلر کی فلسطینی صدر سے ملاقات، دوریاستی حل کی حمایت کا اعادہ

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 47 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

جرمن چانسلر کی فلسطینی صدر سے ملاقات، دوریاستی حل کی حمایت کا اعادہ مزید پڑھیں:

برلن: جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی، اس دوران دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان تنازع کے دوریاستی حل میں یقین رکھتا ہے اور صرف اس صورت ہی میں دونوں عوام امن وسلامتی سے رہ سکتے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر نے برلن میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات سے قبل گفتگو کرتے ہوئے مشرقِ اوسط کے دیرینہ تنازع کے دوریاستی حل کی ضرورت پر زور دیا ہے اور اس حل کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

صدر محمود عباس نے اس موقع پر کہا کہ ہم چانسلر میرکل کی دنیا میں امن اور استحکام کے لیے تنازعات کے یک طرفہ حل کے بجائے کثیر الجہت تعاون کے ضمن میں کوششوں کو سراہتے ہیں۔انہوں نے مشرقِ اوسط میں جرمنی کے کردار کی اہمیت پر زور دیا اور فلسطینی علاقوں میں صحت، تعلیم کے شعبوں اور سول سوسائٹی کو مضبوط بنانے کے لیے مالی امداد پر شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ جرمنی فلسطینیوں کو سب سے زیادہ امداد دینے والے ممالک میں سے ایک ہے اور اس نے 2018میں فلسطینیوں کو مجموعی طور پر 11 کروڑ یورو کی امداد دی تھی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

فلسطین کا تصفیہ دوریاستی حل میں ہی مضمر ہے، جرمن چانسلرفلسطین کا تصفیہ دوریاستی حل میں ہی مضمر ہے، جرمن چانسلر Read News Palestine GermanChancellor AngelaMerkel
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

وزیراعظم کی عوام کیلئے بنیادی اشیائے ضروریات کی قیمتیں مستحکم رکھنے کی ہدایت - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

فاروق ستار کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی - ایکسپریس اردوپولیس نے فاروق ستار کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر ڈبل کیبن گاڑی نیو ٹاؤن تھانے میں بند کر دی
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

فاروق ستار کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی | Abb Takk News
ذریعہ: AbbTakk - 🏆 2. / 68 مزید پڑھ »

علی زیدی نے گجر نالے کی صفائی کے بعد کی ویڈیو جاری کردیعلی زیدی نے گجر نالے کی صفائی کے بعد کی ویڈیو جاری کردی ويڈيو لنک: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

پروجیکٹ ڈائریکٹرگاربیج کی بحالی کی درخواست مسترد | Abb Takk News
ذریعہ: AbbTakk - 🏆 2. / 68 مزید پڑھ »