جاپانی شہنشاہ کی تاج پوشی کی تقریب، صدر عارف علوی بھی شریک

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 45 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

جاپانی شہنشاہ کی تاج پوشی کی تقریب، صدر عارف علوی بھی شریک ARYNewsUrdu

تفصیلات کے مطابق جاپان میں نئے بادشاہ ناروہیتو کی تقریب تاج پوشی کا انعقاد کیا گیا، جس کے بعد اب ناروہیتو باقاعدہ تخت نشین ہوگئے، تقریب میں صدر مملکت عارف علوی سمیت 180 ممالک کے سربراہان شریک ہوئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان میں بادشاہ ناروہیتو کی تقریب تاج پوشی کی گئی، جہاں بادشاہ کو تاج پہنا دیا گیا ہے، تقریب کا آغاز انتہائی پرتپاک ہوا۔ 85 سالہ جاپانی بادشاہ اکیہیتو نے اپریل میں طبیعت کی خرابی کی وجہ سے تخت چھوڑا تھا، جس کے بعد ولی عہد ناروہیتو نے یکم مئی کو نئے بادشاہ کی ذمہ داریاں سنبھال لی تھیں۔

شہنشاہ کو تخت چھوڑنے کی قانونی اجازت اس وقت ملی جب انھوں نے کہا کہ وہ اپنی عمر اور گرتی ہوئی صحت کی وجہ سے اپنا کردار نبھانے کے قابل نہیں رہے۔خیال رہے کہ اکیہیتو نے اپنے ایک عوامی خطاب میں کہا بھی تھا کہ انہیں یہ خوف ہے کہ ان کی عمر انھیں ان کے فرائض منصبی کو نبھانے میں مشکلات پیدا کرے گی اور انھوں نے قوی عندیہ دیا تھا کہ وہ دست بردار ہونا چاہتے ہیں۔

جاپان میں بادشاہ تادم مرگ تخت نشین رہنے کی روایت ہے تاہم ملک کی 200سالہ تاریخ میں بادشاہ اکیہیتو تخت چھوڑنے والے پہلے بادشاہ ہیں۔ واضح رہے کہ جاپان میں تاج پوشی کا جشن ایک ہفتے تک منایا جائے گا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

جاپان:شہنشاہ نوروہٹیو کی دوبارہ تاج پوشی باضابطہ طور پر کر دی گئیجاپان:شہنشاہ نوروہٹیو کی دوبارہ تاج پوشی باضابطہ طور پر کر دی گئی Read News PresOfPakistan ArifAlvi epwing_official japan JapanGov Dr_FirdousPTI MoIB_Official Japan Enthronement ceremony EmperorNaruhito
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

برطانوی شہزادہ ہیری کی اپنے بھائی کے ساتھ اختلافات کی افواہوں کی تردیدبرطانوی شہزادہ ہیری کی اپنے بھائی کے ساتھ اختلافات کی افواہوں کی تردید PrinceHarry PrinceWilliam Rumors Refused Brothers RoyalFamily
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

جاپان میں نئے بادشاہ کی تقریب تاج پوشیجاپان میں نئے بادشاہ کی تقریب تاج پوشی تفصيلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

آسٹریلیا کی طرف سے کھیلنے کی ادھوری خواہشلیگ اسپنر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر کی یہ دیرینہ خواہش رہی کہ وہ آسٹریلیا میں سکونت اختیار کر کے آئندہ برس ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرسکیں۔ athernbp خوشحبرئ۔۔اب اپنا کاروبار بڑھايں اپنے ہی شہر اور اپنے ہی علاقے ميں کے لوگوں ميں انٹرنيٹ کُے ذريعے۔۔ايک دن ميں 5 ہزار لوگوں تک اپنا اشتہار پہنچاے وہ بھی انتہای کم قيمت پر۔۔مزيد معلومات کے ليے انباکس (DM) کريں۔۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

ترکی کی شام میں فوجی آپریشن پھر سے شروع کرنے کی دھمکیترکی نے کرد ملیشیاکے شمالی شام سے انخلا نہ ہونے کی صورت میں پھر سے فوجی آپریشن کرنے
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

پاکستان کی معاشی صورت حال بہتری کی جانب گامزن ہے، حفیظ شیخواشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی اپنے منہ میاں مٹھوں
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »