توڑ پھوڑ کے الزام میں پرویز الٰہی 40 اراکین کو معطل کرنا چاہتے ہیں: حمزہ شہباز

  • 📰 roznamadunya
  • ⏱ Reading Time:
  • 78 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 35%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

لاہور: متحدہ اپوزیشن کے نامزد وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ توڑ پھوڑ کے الزام میں پرویز الٰہی 40 اراکین کو معطل کرنا چاہتے ہیں۔ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ نے کہا کہ اسمبلی میں تو کیمرے لگے ہوئ

ے ہیں، ہر نقل و حرکت پر نظر رکھی جاسکتی ہے، پرویز الہٰی آپ کے ہتھکنڈے قوم نے دیکھ لیے، آپ ہار رہے تھے اس لیے آپ نے اجلاس ملتوی کروادیا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ سپیکر اراکین کے ووٹ ڈالنے کے حق کی راہ میں رکاوٹ کیسے بن سکتا ہے، آپ کو وارننگ دیتا ہوں اگر کل بھی آپ نے تماشا لگانے کی کوشش کی تو نتائج کے ذمہ دار آپ ہوں گے۔ آئین اور قانون کےساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے، ایوان صدر کو آرڈیننس فیکٹری بنے کئی سال ہوگئے ہیں، قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر نے آئین اور قانون کے خلاف رولنگ دی۔ پنجاب اسمبلی میں عددی اکثریت کے حوالے سے ہمارا نمبر 200 کے قریب تھا، ایوان میں امیدواروں کے نام اور تائید کنندگان کے نام لیے گئے، آج بھی خبریں آئی ہیں کہ پرویز...

انہوں نے کہا کہ کل ہماری خواتین اور بزرگ ارکان نے زمین پر بیٹھ کر اندھیرے میں افطار کیا، پرویز الہٰی صاحب آپ کے وطیرے قوم نے دیکھ لیے ہیں، کل آپ ہار رہے تھے تو آپ نے 6 منٹ میں اجلاس ملتوی کروا دیا۔ عدالت عظمٰی نے کہا ہے ووٹ ڈالنا ہر معزز رکن کا حق ہے، اسپیکر کو ڈائریکشن ملنی چاہیے کہ وہ ووٹ ڈالنے میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔

نامزد وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی صاحب میں آپ کو خبردار کر رہا ہوں، رشوت کا بازار گرم ہے، وزیر اعلیٰ خود رشوت وصول کرتا ہے، آئی جیز اور چیف سیکریٹریز کو عمران نیازی کی ذاتی خواہش پر تبدیل کیا گیا۔ غریب کا جھونپڑا گرادیا جاتا ہے اور بنی گالا کو ریگولرائز کردیا گیا، جب رشوت لے کر افسران کی تعیناتیاں ہوں گی پوچھ گچھ کیسے ہوگی۔ وزیر اعلیٰ ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر کورونا کو ڈھونڈتے تھے، وزیر اعلیٰ پوچھتے تھے، کورونا کیسے کاٹتا ہے، بدھ کو میدان لگے گا اور وزیر اعلیٰ منتخب ہوگا، ہمارا مقصد...

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ مجھے امید ہے عدالت عظمٰی آئین اور قانون کی حکمرانی کے لیے اچھے فیصلے کرے گی۔ پرویز الہٰی صاحب آپ ایوان میں عددی اکثریت دکھا دیں ہم قبول کریں گے، قوم جیتے گی اور عمران نیازی ہارے گا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 14. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ترین گروپ میں توڑ پھوڑ شروع، 3 اراکین کی پرویز الہٰی سے ملاقاتترین گروپ کے 3 اراکین نے وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں پرویز الہٰی کی حمایت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات جانیے: DailyJang NoConfidenceMotion Punjab
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

پرویز الہٰی اپنی نگرانی میں توڑ پھوڑ کروارہے ہیں، حمزہ شہبازحمزہ شہباز نے کہا کہ اسپیکر اراکین کے ووٹ ڈالنے کے حق کی راہ میں رکاوٹ کیسے بن سکتا ہے، آپ کو وارننگ دیتا ہوں اگر کل بھی آپ نے تماشا لگانے کی کوشش کی تو نتائج کے ذمہ دار آپ ہوں گے۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

پنجاب اور کے پی اسمبلیاں بھی پیر کو توڑ دینی چاہیئں: شیخ رشیدپنجاب اور کے پی اسمبلیاں بھی پیر کو توڑ دینی چاہئیں: شیخ رشید ARYNewsUrdu BreakingNews
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

فیاض چوہان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں پر خاموشی توڑ دیفیاض الحسن نے اپنی پوسٹ میں شاعرانہ ردعمل دیا مزید پڑھیں:GeoNews Sharam karo. geo Fake news.
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں پر فیاض الحسن چوہان نے خاموشی توڑ دیلاہور (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں پر خاموشی توڑ دی اور   پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبر
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

امام الحق نے گراہم گوچ کا 37 سالہ ریکارڈ بھی توڑ دیاامام الحق نے گراہم گوچ کا 37 سالہ ریکارڈ بھی توڑ دیا تفصیلات جانیے: PAKvsAUS AUSvsPAK DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »