تنخواہ روکنے پرکورونا سے متاثرہ کے ایم سی ملازم کا افسر سے انوکھا انتقام

  • 📰 jang_akhbar
  • ⏱ Reading Time:
  • 27 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 14%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

تنخواہ روکنے پرکورونا سے متاثرہ کے ایم سی ملازم کا افسر سے انوکھا انتقام تفصیلات جانئے : DailyJang

تنخواہ روکنے پر کورونا وائرس سے متاثرہ کے ایم سی ملازم نے افسر سے انوکھا انتقام لے لیا، کورونا وائرس سے متاثرہ شخص نے تنخواہ روکنے پر ڈائریکٹر ایچ آر کے ایم سی کو بوسہ دیا۔ملازم کے انکشاف کے بعد کے ایم سی ہیڈ آفس میں کھلبلی مچ گئی۔

کورونا وائرس سے متاثرہ مریض نے ایڈمنسٹریٹر سیکٹریٹ میں جاکر بھی افسران سے ملاقات کی، کے ایم سی افسران کورونا کے مریض کے انکشاف کے بعد دفتر چھوڑ کر چلےگئے۔ سینئر ڈائریکٹر ایچ آر کا کہنا ہے کہ متاثرہ مریض اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ لانڈھی تعینات تھے، شہزاد انور کو 5 اکتوبر کو کرپشن کی شکایت پر معطل کیا گیا تھا۔ڈائریکٹر ایچ آر کا کہنا تھا کہ ایچ آر ایم کو رپورٹ نہ کرنے پرتنخواہ روک لی گئی تھی۔

ڈائریکٹر ایچ آر نے کہا کہ میرا چار ماہ قبل بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، شہزاد انور کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 7. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات