تم آسماں کی بلندی سے جلد لوٹ آنا

  • 📰 roznamadunya
  • ⏱ Reading Time:
  • 99 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 43%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

سیاست کا اب تک وہی حال ہے جو باقی ملک کا ہے۔ دعوے ہیں یا پھر وعدے۔ ملک و قوم کے لیے کچھ کرنے کے عزم کا معاملہ بڑھک سے شروع ہوکر بڑھک ہی پر ختم ہو جاتا ہے۔ پڑھیئے ایم ابراہیم خان کا کالم: DunyaUpdates dunyaColumns

سیاست کا اب تک وہی حال ہے جو باقی ملک کا ہے۔ دعوے ہیں یا پھر وعدے۔ ملک و قوم کے لیے کچھ کرنے کے عزم کا معاملہ بڑھک سے شروع ہوکر بڑھک ہی پر ختم ہو جاتا ہے۔ اہلِ سیاست کی بڑھکوں پر جس نے یقین کیا وہ بالآخر مایوسی کے گڑھے میں گرا۔ جمہوریت بہت سے معاشروں کو اب تک راس نہیں آئی۔ پاکستان بھی اُنہی میں سے ہے۔ حکومتی نظام کے حوالے سے عمومی طرزِ فکر میں جو کجی پائی جاتی ہے اُسے دیکھ کر ہر اُس آدمی کا دل بیٹھ بیٹھ جاتا ہے جو ملک و قوم کی سلامتی و ترقی کے حوالے سے تھوڑا بہت پُرامید رہنے کی کوشش کرتا ہے۔...

قوم حیران و پریشان یہ کھیل دیکھ رہی ہے۔ عام آدمی کے مسائل حل ہونے کا نام نہیں لے رہے۔ مسائل برقرار کیوں نہ رہیں؟ وہ خود بخود حل ہوتے کب ہیں؟ کیے جاتے ہیں۔ یہ کوئی خود کار عمل تھوڑی ہے۔ جنہیں ملک و قوم کے مسائل حل کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے وہ سنجیدہ ہوں تو بات بنے۔ اُنہیں اب تک اپنی پوزیشن برقرار رکھنے کی جدوجہد سے نجات نہیں مل سکی۔ جنہیں مسندِ اقتدار پر بٹھایا گیا کہ کچھ کریں گے، قوم کو سکون کا سانس لینے کا موقع فراہم کریں گے وہ اقتدار کے سنگھاسن پر اپنا وجود برقرار رکھنے کی تگ و دو سے پنڈ...

اگر ہم کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے حکومت کی نیت کو نمایاں حد تک درست مان بھی لیں اور یہ تسلیم کرلیں کہ وہ ملک و قوم کا بھلا چاہتی ہے تب بھی یہ حقیقت تو نظر انداز نہیں کی جاسکتی کہ نہایت تیزی سے بہت کچھ درست کرنے کی کوشش میں وہ کام کو مزید بگاڑ بیٹھی ہے۔ بلا خوفِ تردید کہا جاسکتا ہے کہ موجودہ حکومت قیادت اور نظم و نسق کا فرق نہیں جانتی! زمینی حقیقتوں کو ذہن نشین رکھے بغیر زبان سے کچھ نکالا جائے تو اُس پر مکمل عمل کیا ہی نہیں...

ہر صورتِ حال ہم سے دانش کا تقاضا کرتی ہے۔ حکومت کے لیے تو یہ معاملہ اور بھی سنگین ہو جاتا ہے۔ سنجیدگی بھی شرط ہے اور بُرد باری بھی۔ قیادت کا فریضہ ادا کرنے کے نام پر فضا میں تیز نہیں چلائے جاسکتے۔ جو ایسا کرتا ہے وہ بالعموم ناکامی سے دوچار ہوتا ہے۔ موجودہ معاملے میں بھی ایسا ہی ہو رہا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کو اقتدار کے ایوان میں اپنی باقی میعاد کے دوران جو کچھ کرنا ہے اُس کے لیے زمینی حقیقتوں کو ذہن نشین رکھنا لازم ہے۔ جو کچھ سامنے ہے اُسے نظر انداز کرکے اپنی مرضی یا خواہش کے مطابق فیصلے کرنے سے...

حزبِ اختلاف نچلی بیٹھنے کو تیار نہیں، حکومت مخالف تحریک کے نام پر اکھاڑ پچھاڑ کے لیے کوشاں ہے۔ سینیٹ الیکشن بھی خوب وقت پر آئے ہیں گویا شکر خوروں کو شکر مل گئی۔ فریقین اب نیا ملاکھڑا منعقد کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ایک بار پھر ''گھوڑوں‘‘ کی خرید و فروخت کا بازار گرم ہے۔ عوام دم بخود ہوکر یہ تماشا دیکھ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا کا دور ہے۔ بہت کچھ بہت تیزی سے عام ہو جاتا ہے۔ اعلیٰ ترین سطح پر برملا اعتراف کیا جاچکا ہے کہ ووٹ خریدے اور بیچے جارہے ہیں۔ عوام کی بہبود سے جن باتوں کا کوئی تعلق نہیں...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 14. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات