تمام سیاست دانوں کو الیکشن سے قبل حفاظتی ضمانت کرالینی چاہیے، پرویز الہی

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 31 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 16%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

میں الیکشن سے قبل باہر آجاؤں گا یا نہیں یہ تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے، الیکشن نہ ہو نے سے نظام رکا ہوا ہے

تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے کہا ہے کہ جیسے حالات چل رہے ہیں ان حالات میں تمام سیاست دانوں کو الیکشن سے قبل حفاظتی ضمانت کرا لینی چاہیے۔

تحریک انصاف کے صدر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے بیک ڈور مذاکرات پر کچھ نہیں کہہ سکتا، چوہدری شجاعت سے دوبارہ ملاقات ہوگی۔ صحافی نے سوال کیا کہ سنا ہے نواز شریف کے آنے کی تاریخ بدل رہی ہے اس پر انہوں ںے کہا کہ نواز شریف خود بھی بدل گیا ہے۔بعدازاں چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے موقع پر توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ پرویز الہی کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔ عدالت نے پرویز الہی کی تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں ضمانت منظور کر رکھی ہے۔

وکیل سردار عبدالرازق نے کہا کہ جی اینٹی کرپشن سے متعلق مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، ہماری طرف سے تو مچلکے جمع کروانے پر آزاد ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات