تمام عالمی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی پاکستان میں رجسٹریشن لازمی قرار دیدی گئی

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 46 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ نے نئے سوشل میڈیا رولز کی منظوری دیتے ہوئے تمام عالمی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی تین ماہ میں پاکستان میں رجسٹریشن لازمی قرار دیدی ہے۔

دستاویز کے مطابق یوٹیوب، فیس بک، ٹویٹر اور ٹک ٹاک سمیت تمام کمپنیاں رجسٹریشن کرانے کے پابند اور تین ماہ میں اسلام آباد میں دفتر قائم کرنا لازم ہوگا۔

اس کے علاوہ عالمی سوشل پلیٹ فارمز اور کمپنیوں پر پاکستان میں رابطہ افسر تعینات کرنے کی شرط عائد بھی کر دی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور کمپنیوں کو ایک سال میں پاکستان میں ڈیٹا سرور بنانا ہوں گے۔ قومی اداروں اور ملکی سلامتی کے خلاف بات کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو سکے گی۔ بیرون ملک سے ان اداروں کو آن لائن نشانہ بنانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا اختیار ہوگا۔ سوشل میڈیا کمپنیوں کو ریگولیٹ کرنے کے لیے نیشنل کوآرڈینیشن اتھارٹی بنائی جائے گی۔

اتھارٹی ہراسگی، اداروں کو نشانہ بنانے اور ممنوعہ مواد کی شکایت پر اکاؤنٹ بند کر سکے گی۔ اتھارٹی سوشل میڈیا کمپنیوں کے خلاف ویڈیوز نہ ہٹانے پر ایکشن لے گی۔ اگر کمپنیوں نے تعاون نہ کیا تو ان کی سروسز معطل کر دی جائیں گی۔ اگر کمپنیوں نے رولز کو فالو نہ کیا تو پچاس کروڑ تک جرمانہ ہوگا۔ یوٹیوب سمیت سوشل میڈیا پر بنائے جانے والے مقامی پلیٹ فارمز کی رجسٹریشن کرانا لازمی ہوگی۔ قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلی جنس ادارے قابل اعتراض مواد پر کارروائی کر سکیں گے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

مومنہ مستحسن ایک بار پھر سوشل میڈیا تنقید کی زد میں - ایکسپریس اردومومنہ اس لباس میں غریبوں کی امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئر لگ رہی ہیں، سوشل میڈیا صارف کی تنقید کاہے؟ Kuch toe Log kahain ge,unka kaam hai kehna.
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

زیورات کی دکان پکوڑہ سموسہ شاپ میں تبدیل؟ سوشل میڈیا پر طوفان آگیاچکوال، لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  کچھ عرصہ سے پاکستان میں کاروباری برادری بھی سونے میں تانبہ زیاده میکس کرتا ہو گا اسی لیے سزا مل رہی ھے
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

پنجاب میں اسلامیات کا پرچہ سوشل میڈیا پر آؤٹلاہور: پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے تحت ہشتم کا اسلامیات کا پرچہ سوشل میڈیا پر آؤٹ ہو گیا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے 36 اضلاع میں آج ہشتم کی اسلامیات کا پرچہ 11 بجے شروع ہونا تھا، تاہم یہ پرچہ سوشل میڈیا پر آؤٹ ہو گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ہشتم کلا
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

17 سالہ لڑکی کا قتل، قاتل نے لاش کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیںنیویارک: امریکی شہر نیویارک میں ایک 21 سالہ لڑکے نے اپنی 17 سالہ دوست کو قتل کر کے اس کی لاش کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیں۔21 سالہ کلارک نے اس قتل کا ارتکاب چند ماہ قبل کیا تھا اور اب اس پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔کلارک نے اپنی دوست کو قتل کرن
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

سرکاری گاڑی پر ڈرفٹنگ اور برن آوٹ مارنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیالاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹک ٹاک کا جادو آج کل نوجوانوں کے سر چڑھ کر بول رہاہے جس کے
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

حکومت نے پہلی مرتبہ سوشل میڈیا اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا ، یہ کیا کام کرے گی ؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبراسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے سوشل میڈیا کمپنیوں کو ریگولیٹ کرنے کیلئے
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »