ترکی کے صدر اردوغان کی طبیعت لائیو ٹی وی انٹرویو کے دوران خراب، انتخابی سرگرمیاں منسوخ کر دیں - BBC News اردو

  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 42 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 59%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

69 سالہ صدر رجب طیب اردوان کو اب تک کی سب سے سخت انتخابی مہم کا سامنا ہے۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ایک لائیو ٹی وی انٹرویو کے دوران بیمار پڑنے کے بعد انتخابی مہم معطل کر دی ہے۔69 سالہ رجب طیب اردوان کو اب تک کی سب سے سخت انتخابی مہم کا سامنا ہے۔

اس کے بعد انہوں نے جمعرات کو اپنے طے شدہ پروگراموں کو بھی منسوخ کر دیا، جس میں بحیرہ روم کے ساحل پر اکویو میں ترکی کے پہلے جوہری بجلی گھر کا افتتاح بھی شامل ہے۔ اکویو کے چار جوہری ری ایکٹرز کی ملکیت زیادہ تر روسی کمپنی روساٹم کے پاس ہے۔ ان جوہری توانائی کی تنصیبات کی تعمیر میں کئی سال لگے ہیں اور ان کا افتتاح انتخابات کے موقع پر کیا گیا تھا۔

انٹرویو لینے والوں میں سے ایک کے سوال پوچھنے کے بعد، کیمرے نے دیکھا کہ سکرین خالی ہونے سے پہلے صحافی پریشان دکھائی دے رہا تھا۔ ترک صدر رجب طیب اردوغان کے کمیونیکیشن ز کے سربراہ فرحتین التون نے سوشل میڈیا پر صدر کی صحت کے حوالے سے ’ایسے بے بنیاد دعووں کو واضح طور پر مسترد کیا‘ اور ان الزامات کو پھیلانے والے اکاؤنٹس کی سکرین شاٹس ٹوئٹ کیں۔

جون 2016 میں ناکام بغاوت سے بچنے کے چند ہفتوں بعد، وہ انٹرویو جاری رکھنے کے لیے واپس آنے سے پہلے کئی منٹ تک بیمار رہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات