تحریکِ عدم اعتماد: گجرات کے چوہدریوں کی لاہور واپسی لیکن فیصلہ کیا ہو گا؟ - BBC News اردو

  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 60 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 27%
  • Publisher: 59%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

تحریکِ عدم اعتماد: گجرات کے چوہدریوں کی لاہور واپسی لیکن فیصلہ کیا ہو گا؟

'آئندہ ہفتے میں اسلام آباد میں چونکہ او آئی سی ممالک کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس ہونے جا رہی تھی اور سیاسی سرگرمی کم ہونے کا امکان تھا تو چوہدری صاحب نے اس دوران لاہور آنے کا فیصلہ کیا۔' تاہم ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس ختم ہونے کے بعد وہ دوبارہ اسلام آباد کی طرف چلے جائیں گے۔صحافی اور تجزیہ نگار سلمان غنی کے خیال میں چوہدری پرویز الٰہی کے حالیہ انٹرویو اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد 'شاید ان سے یہ کہا گیا ہے کہ وہ کچھ عرصہ کے لیے خاموشی اختیار...

سلیم بخاری کا کہنا تھا کہ 'ایسا نظر آتا ہے کہ ان کا جھکاؤ اب زیادہ تر حزبِ اختلاف کی طرف ہے اور اس حوالے سے وہ خود بتا چکے ہیں کہ ان کے ن لیگ کی قیادت سے رابطے ہوئے ہیں۔' 'اگر چوہدری پرویز الٰہی کے انٹرویو ہی کو دیکھیں تو انھوں نے بڑے واضح طور پر یہ بتایا ہے کہ ان کا ن لیگ کی قیادت کے ساتھ رابطہ ہے۔ انھوں نے یہاں تک بتایا کہ ن لیگ کی قیادت میں آپس میں کوئی اختلاف نظر نہیں آتا۔'

حال ہی میں مقامی ذرائع ابلاغ میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ پنجاب میں حکومت نے ق لیگ کو وزارتِ اعلٰی کی پیشکش کی تھی تاہم یہ کہا گیا تھا کہ ایسا تحریکِ عدم اعتماد کے بعد کیا جائے گا۔ سلیم بخاری کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کی طرف سے واضح طور پر چوہدرے برادران کو یہ پیغام پہنچا بھی دیا گیا تھا کہ فی الوقت عثمان بزدار ہی وزیرِاعلٰی رہیں گے۔سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کے ترجمان ڈاکٹر زین علی بھٹی کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کی مرکزی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس جاری تھا اور اس بات پر فیصلہ کیا جانا تاحال باقی ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد میں وہ کس کا ساتھ دیں گے۔

سلمان غنی کے مطابق اگر حزبِ اختلاف وزیرِاعظم کو ہٹانے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو 'اس کے بعد پنجاب میں وزارتِ اعلٰی اور صوبوں میں گورنرز اور صدر وغیرہ کی تبدیلی کا معاملہ محض گھنٹوں کا کھیل رہ جائے گا۔'

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

اب ان سیاسی ' لوٹوں ' کی کجا ضرورت نہیں اپنے گھر میں ہی ایک بھائی وزیراعلی بن جائے دوسرا وزیراعظم اور شام تک کھیلتے رہیں 😋🤭

لگتا ہے انکی اب چھٹی ہو گئی ہے!

پیسہ اور لالچ انسان کو کچھ بھی بنا دیتی ہے ظرف یا کم ظرف

جولاہے چوہدری کیسے بنتے ہیں بی بی سی والو کبھی اس پر بھی سٹوری کرو

جس پہ برا وقت آیا اسے چھوڑ دیا یہی بری عادت ہے پرویز الہی کی

ہمیں خان کی ترجیحات سے شدید اختلافات ہیں۔ خان ہمیشہ پاکستان، اسلام اور عوام کی بات کرتا ہے۔ ہمارے متعلق تو سوچتا ہی نہیں۔ کیا ہم عوامی خدمت کے لیے سیاست میں آئے تھے؟ اس کی ہمت دیکھو ہمارے آقاؤں کو ایبسلیوٹلی ناٹ کہ دیا۔ہماری فکر ہی نہیں۔ لیکن ووٹ ہم ضمیر کی آواز پہ دیں گے 😃

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔