تحریک انصاف کی ایک اور رکن نے پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ دینے سے انکار کر دیا

  • 📰 DailyPakistan
  • ⏱ Reading Time:
  • 8 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 7%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مومنہ وحید کا کہنا تھاکہ پرویزالٰہی کواعتمادکاووٹ نہیں دوں گی، آج تحریک انصاف میں پُرانا کارکن دلبرداشتہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پرویزالٰہی صرف گجرات اورمنڈی بہاء الدین میں ترقیاتی کام کروا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کے اردگرد صرف مفاد پرست لوگ اکھٹے ہیں۔ رکن پنجاب اسمبلی نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے مزید اراکین ہیں جو وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گے۔مومنہ وحید کا تعلق راولپنڈی سےہے اور وہ مخصوص نشست پر رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل...

اس وقت تحریک انصاف کے دعوے کے مطابق انہیں 187 ارکان کی حمایت حاصل ہے اور اگر دو ارکان بھی غیر حاضر ہوئے تو پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ ہار جائیں گے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 3. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات