بی بی سی کے پریزینٹر پر عریاں تصاویر کے لیے نوجوان کو پیسے دینے کا الزام - BBC News اردو

  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 28 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 15%
  • Publisher: 59%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

برطانوی اخبار دی سن کے مطابق بی بی سی کے ایک پریزنٹر پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے 17 سال کی عمر میں ایک نوجوان کو جنسی طور پر عریاں تصاویر کھینچنے کے لیے پیسے دیے تھے۔

Getty Imagesبرطانوی اخبار دی سن کی ایک رپورٹ کے مطابق بی بی سی کے ایک مرد پریزینٹرپر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے ایک نوجوان کو عریاں تصاویر کے لیے دسویں ہزار پونڈ ادا کیے۔ انہوں نے یہ رقم اس وقت ادا کرنا شروع کی جب وہ دونوں سترہ برس کے تھے۔

متاثرہ فرد کی والدہ نے اخبار کو بتایا کہ اس گمنام فرد کی عمر اب 20 سال ہے اور اس نے پریزنٹر سے ملنے والی رقم کوکین کی عادت کے لیے استعمال کی تھی۔کارپوریشن نے کہا کہ معلومات پر ’مناسب طریقے سے کارروائی‘ کی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر ہمیں ہماری کوششوں کا کوئی جواب نہیں ملتا ہے یا مزید ایسا کوئی رابطہ نہیں ملتا ہے جس سے معاملات آگے بڑھ سکیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہماری تفتیش رک جائے گی۔ اگر کسی بھی موقع پر نئی معلومات سامنے آتی ہیں یا اخبارات کے ذریعے فراہم کی جاتی ہیں تو اس پر داخلی عمل کے مطابق مناسب طریقے سے کارروائی کی جائے گی۔‘

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات